فرشتوں کی صلاحیتیں
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22081
سات آسمان میں ہر آسمان ایک زون ہے۔
ہرزون کے فرشتے الگ الگ ہیں لیکن سا توں آسمانوں میں مو جود فر شتوں کو ملائکہ سما وی کہا جا تا ہے۔ اﷲتعالیٰ کی طرف سے فر شتوں کو جو صلاحیتیں عطا ہوئی ہیں وہ فرشتوں کے پروں سے ظاہر ہوتی ہیں۔ فرشتوں کے پر صلا حیتوں اور صفات کے مطابق چھوٹے بڑے ہوتے ہیں۔ پروں کی تعداد میں بھی فر ق ہو تا ہے۔جس طرح مور کے پر ہوتے ہیں اور پروں پر خوبصورت نقش و نگا ر ہوتے ہیں اسی طرح فرشتوں کے پروں پر بھی لاشمار نقوش ہوتے ہیں۔ ہر نقش ایک صلا حیت ہے۔ فر شتوں کے پروں میں سے نور کے جھماکے ہوتے ہیں۔
دوسری قسم کے فر شتوں کے پروں میں سبزروشنیوں کا انعکاس ہوتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 119 تا 120
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔