یہ تحریر العربية (عربی) میں بھی دستیاب ہے۔

علیم و خبیر اللہ

مکمل کتاب : تجلیات

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=3002

باز آ باز آ، ہر آنچہ ہستی باز آ گر کافر و گبرو بت پرستی باز آ
ایں درگہ مادر گہ نومیدی نیست صد بار اگر توبہ شکستی باز آ
ترجمہ: پلٹ آ خدا کی طرف پلٹ آ۔ تو جو کچھ بھی ہے، جیسا بھی ہے خدا کی طرف لوٹ آ۔ اگر تو کافر ہے، بت پرست ہے تب بھی خدا کی طرف سے ناامید مت ہو۔ اللہ کا دربار مایوسی اور ناامیدی کا دربار نہیں ہے۔ اگر تو نے سو بار بھی توبہ توڑی ہے تب بھی مایوس ہونے کی بات نہیں ہے۔ آگے بڑھ اور اپنے خدا سے رجوع کر۔
توبہ کے معنی ہیں رجوع کرنا، واپس آ جانا، بچھڑ کر مل جانا اور شرمسار ہو کر خدا کی طرف متوجہ ہونا۔ ہمار ے پالنے والے کو، ہمیں زندگی عطا کرنے والے کو اور ہمارے رب کو سب سے زیادہ خوشی اس وقت ہوتی ہے جب بندہ اظہار ندامت کے ساتھ عجز و انکساری کے ساتھ اللہ کے حضور جھک جاتا ہے۔
ایک دفعہ کچھ جنگی قیدی گرفتار ہو کر آئے۔ ان میں ایک عورت بھی تھی جس کا دودھ پیتا بچہ اس سے بچھڑ گیا تھا۔ وہ مامتا کی ماری ایسے بے قرار تھی کہ جس چھوٹے بچے کو دیکھتی اسے اپنے سینے سے لگا کر دودھ پلانے لگتی۔ اس عورت کا یہ حال دیکھ کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے صحابہ سے پوچھا ’’کیا تم توقع کر سکتے ہو کہ یہ ماں اپنے بچے کو خود اپنے ہاتھ سے آگ میں پھینک دے گی؟‘‘
صحابہ نے کہا۔ ’’یا رسول اللہ! خود پھینکنا تو درکنار، اگر بچہ آگ میں گرنے لگے تو یہ اپنی جان دے کر بھی بچہ کو بچا لے گی۔‘‘
نبی برحق علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا۔ ’’خدا اپنے بندوں پر اس سے زیادہ مہربان ہے۔‘‘
گناہ سرزد ہو جائے تو بہ کرنے میں کبھی تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔ اظہار ندامت کے کے ساتھ، انکسار کے ساتھ، عاجزی کے ساتھ اپنے اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہو کر معافی طلب کیجئے۔ توبہ اور استغفار سے روح مجلیّٰ ہو جاتی ہے اور قلب دھل جاتا ہے۔ نہایت خلوص اور سچائی کے ساتھ توبہ کرنے سے انسان کی زندگی بدل جاتی ہے۔ ازل میں خدا سے کئے ہوئے عہد و پیمان کو قائم رکھنا بندہ کا اخلاقی اور روحانی فرض ہے۔ اس فرض کو پورا کرنا ہمارے اوپر واجب ہے۔ اپنی پاکیزگی اور اصلاح حال کا خیال رکھیئے۔ اپنی ساری کوششوں کے باوجود اگر آپ اپنے عہد پر قائم نہ رہیں اور آپ سے غلطی سرزد ہو جائے تو بھی رحیم و کریم سے مایوس ہرگز نہ ہوں بلکہ پھر خدا ہی کے دامن رحمت میں پناہ تلاش کریں۔ خدا آپ سے دور نہیں ہے۔ وہ آپ کی رگ جاں سے زیادہ قریب ہے۔ جہاں آپ ایک ہیں، وہاں دوسرا اللہ ہے، جہاں آپ دو ہیں وہاں تیسرا اللہ ہے۔ آپ جو کام کرتے ہیں اللہ دیکھتا ہے۔ آپ جو کچھ چھپاتے ہیں اللہ اسے جانتا ہے۔ وہی آپ کی انتہا ہے۔ وہ ہر چیز پر محیط ہے، قادر مطلق اور علیم و خبیر ہے۔ آپ خدا کو آواز دیں۔ اے خدا ہمارے پروردگار! بے شک میں بہت کمزور ہوں، بلا شبہ میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا ہے مگر آپ کی رحمت میرے گناہوں پر محیط ہے۔ اے میرے رب! اے وہ ذات جو ستر ماؤں سے زیادہ محبت اپنے بندوں سے کرتی ہے، میرے اوپر رحم فرما اور مجھے اپنے دامن عافیت میں قبول فرما!
ضروری نہیں ہے کہ آدمی جب گناہ کرے اسی وقت توبہ استغفار کرے۔ آدمی ہر وقت توبہ کا محتاج ہے۔ قدم قدم پر اس سے کوتاہیاں ہوتی رہتی ہیں۔حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ و سلم ازل سے معصوم ہیں۔ اللہ کے محبوب ہیں۔ شافع روز جزا ہیں، رحمت للعالمین ہیں اس کے باوجود ستر ستر بار اور سو سو بار استغفار فرماتے تھے اور آج بھی حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا یہ عمل جاری ہے۔ نبی مکرم خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ سب سے عمدہ دعا یہ ہے:
اے اللہ! تو میرا پروردگار ہے، تیرے سوا کوئی اور معبود نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں نے تجھ سے اطاعت و بندگی کا جو عہد و پیمان کیا ہے اس پر اپنے ارادے اور اختیار کی حد تک قائم رہوں گا اور جو گناہ بھی مجھ سے سرزد ہوئے اس کی سزا سے بچنے کے لئے میں تیری پناہ میں آتا ہوں۔ اے اللہ! تو نے مجھے جن نعمتوں سے نوازا ہے ان کا میں اقرار کرتا ہوں اور مجھے اعتراف ہے کہ میں گناہ گار اور خطا کار ہوں۔ اے میرے پروردگار! میرے جرم کو معاف کر دے۔ تیرے سوا میری خطاؤں اور لغزشوں کو اور کون معاف کرنے والا ہے!
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
’’فی الواقع جو لوگ خدا سے ڈرنے والے ہیں ان کا حال یہ ہوتا ہے کہ کبھی شیطان کے اثر سے کوئی برا خیال انہیں چھو بھی جاتا ہے تو وہ فوراً چوکنے ہو جاتے ہیں اور پھر انہیں صاف نظر آنے لگتا ہے کہ صحیح روش کیاہے۔‘‘ (الاعراف ۲۰۱)

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 119 تا 122

یہ تحریر العربية (عربی) میں بھی دستیاب ہے۔

تجلیات کے مضامین :

1 - قرآن 2 - زمین پر اندھیرا 3 - آسمانوں میں اعلان 4 - ہماری تصویر 5 - تسخیرِ کائنات 6 - دولت کی محبت بت پرستی ہے 7 - ترقی کا محرم غیر مسلم؟ 8 - کفن دفن 9 - آگ کا سمندر 10 - روح کی آنکھیں 11 - سوکھی ٹہنی 12 - پرخلوص دل 13 - تبلیغ 14 - مشعل راہ 15 - تخلیقی فارمولے 16 - توبہ 17 - بھلائی کا سرچشمہ 18 - عظیم احسان 19 - طرزِ فکر 20 - حج 21 - شیریں آواز 22 - دو بیویاں 23 - صراط مستقیم 24 - ماں باپ 25 - محبت 26 - خود داری 27 - بیداری 28 - قطرۂ آب 29 - خدا کی تعریف 30 - زندگی کے دو رُخ 31 - علم و آگہی 32 - جھاڑو کے تنکے 33 - رزق 34 - مُردہ قوم 35 - پیغمبر کے نقوشِ قدم 36 - نیکی کیا ہے؟ 37 - ضدی لوگ 38 - سعید روحیں 39 - توفیق 40 - سورج کی روشنی 41 - رب کی مرضی 42 - دُنیا اور آخرت 43 - بیوی کی اہمیت 44 - خود شناسی 45 - دماغ میں چُھپا ڈر 46 - روزہ 47 - مناظر 48 - دُعا 49 - مساجد 50 - علیم و خبیر اللہ 51 - مایوسی 52 - ذخیرہ اندوزی 53 - بھائی بھائی 54 - اللہ کی کتاب 55 - اونگھ 56 - انسان کے اندر خزانے 57 - اللہ کی صناعی 58 - ناشکری 59 - آئینہ 60 - مُردہ دلی 61 - خدا کی راہ 62 - غرور 63 - رمضان 64 - قبرستان 65 - قرآن اور تسخیری فارمولے 66 - اچھا دوست 67 - موت سے نفرت 68 - خطاکار انسان 69 - دوزخی لوگوں کی خیرات 70 - معاشیایات 71 - آدابِ مجلس 72 - السلامُ علیکُم 73 - گانا بجانا 74 - مخلوق کی خدمت 75 - نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم 76 - صبر و استقامات 77 - مہمان نوازی 78 - مسکراہٹ 79 - بلیک مارکیٹنگ 80 - دوست 81 - مذہب اور نئی نسل 82 - معراج 83 - انسانی شُماریات 84 - جائیداد میں لڑکی کا حصہ 85 - دعوتِ دین 86 - فرشتے نے پوچھا 87 - سونے کا پہاڑ 88 - مچھلی کے پیٹ میں 89 - بچوں کے نام 90 - صدقہ و خیرات 91 - اپنا گھر 92 - غیب کا شہُود 93 - حقوق العباد 94 - فقیر دوست 95 - بے عمل داعی 96 - عید 97 - جذب وشوق 98 - موت کا خوف 99 - فرشتوں کی جماعت 100 - اعتدال 101 - مشن میں کامیابی
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)