علوم سیکھنے کے تقاضے
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=21254
تصوف کے علوم سیکھنے والی طالبات و طلباء کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ دنیاوی علوم کی جہاں انتہا ہوتی ہے وہاں سے روحانی علوم شروع ہوتے ہیں۔
روحانی علوم لاشعوری صلاحیت کے تابع ہیں جس طرح دنیاوی علوم سیکھنے کے لئے استاد، شاگرد، اسکول اور وقت کی ضرورت ہے اسی طرح روحانی علوم سیکھنے کے بھی تقاضے ہیں۔انسان جیسے جیسے اگلی کلاس میں جاتا ہے اسی مناسبت سے اسکی شعوری سکت بڑھتی رہتی ہے۔ تین سال کا بچہ ABCDپڑھنا نہیں جانتا۔ اے، بی، سی، ڈی پڑھنے سے بچہ کے شعور پر وزن پڑتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ یہی بچہ اپنی عمر کی مناسبت سے پڑھتے پڑھتے (Ph.D.) ہوجاتا ہے۔اگر قا عدہ پڑھنے والے طالبعلم سے یہ توقع رکھی جائے کہ وہ پانچویں کلاس کا پرچہ حل کرلے گا تو یہ بات تجربے اور عقل کے خلاف ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 83 تا 84
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔