عقل مند چیونٹی
مکمل کتاب : قلندر شعور
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=8964
چیونٹی جیسی اِنتہائی چھوٹی مخلوق کی عقل کا اندازہ اس واقعے سے لگایا جا سکتا ہے۔
ایک چیونٹی نے حضرت سلیمانؑ کے لشکر کی دعوت کی۔ حضرت سلیمانؑ ایک جلیل القدر پیغمبر اور عظیم بادشاہ گزرے ہیں۔ آپ کے لشکر میں انسانوں کے علاوہ جنّات، چرند، پرند، درند سب ہی شامل تھے۔ آپ کو ہَواؤں اور موسموں پر پورا تصرّف حاصِل تھا۔ حضرت سلیمانؑ نے اس چیونٹی کو اٹھا کر اپنی ہتھیلی پر رکھ لیا اور پوچھا:
‘‘بتا ! تیری سلطنت وسیع ہے یا میری ؟‘‘
چیونٹی نے کہا:
’’کس کی سلطنت پُرعظمت ہے، یہ اللہ کو معلوم ہے مگرمیں یہ بات جانتی ہوں کہ اس وقت میرا تخت سلیمانؑ کا ہاتھ ہے۔ ‘‘
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 34 تا 34
قلندر شعور کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔