عرفان
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22941
مشائخ اور صوفیاء مراقبہ کا اہتمام کرتے ہیں اور اپنے شاگردوں کو مراقبے کی تلقین کرتے ہیں۔ تصوف کی تعریف یہ ہے کہ شریعت اور طریقت پر دلجمعی،یقین اور مداومت سے عمل کیا جائے۔ عرفانِ ذات کے لئے شریعت تھیوری (THEORY)ہے اور تصوف پریکٹیکل(PRACTICAL)ہے۔ بندہ جب اسلام کے ارکا ن پورے کرتا ہے تو یہ عمل دین کی تھیوری ہے اور جب مسلمان ارکان کی حکمت پر غور کر کے حقیقت تلاش کرلیتا ہے تو یہ عمل پریکٹیکل ہے۔ پریکٹیکل میں سالک رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرنے والوں کو اور سجدہ کرنے والوں کے ساتھ سجدہ کرنے والے فرشتوں کو دیکھتا ہے اور اﷲ کا فضل اس کے اوپر محیط ہوجاتا ہے۔ یہی ’’الصلوٰ ۃ المعراج المومنین‘‘ کا مفہوم ہے۔نمازی دیکھتا ہے کہ میں اﷲ کو سجدہ کررہا ہوں اور اﷲ میرے سامنے ہے۔
* مراقبہ
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 219 تا 219
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔