یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
صورتیں
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=568
انسانی زندگی کے تمام دور بشمول ماضی اور مستقبل لوح محفوظ پر نقش ہیں۔ کائنات کا ہر ذرؔہ اس نقش کی تفصیلی تصویر ہے۔ ہر ذرؔے کے وجود کی گہرائی میں اسی نقش کا سراغ ملتا ہے۔ اسی طرح پتؔھر میں پتؔھر کے زمانے کی ساری فلم موجود ہے ۔ یہ فلم پتؔھر کے اندر جھا نکنے سے نظر آتی ہے۔ اسی ریکارڈ یا فلم کا مشاہدہ کر کے روحانی آدمی ما ضی اور مستقبل کے تمام واقعات سے مطلع ہو جاتا ہے ۔ آدم کی تخلیق میں جو فارمولے کام کر رہے ہیں وہ ازل سے ایک ہی پیٹرن ( PATTERN) یا طرز پر قائم ہیں ۔ زمانے کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ ان کی مظاہراتی طرزوں میں تغؔیر ( VARIATION ) تو رونما ہوتا رہتا ہے لیکن بنیادوں میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی ۔ انسانی طبیعت میں تقاضے، رنج و غضب ، پیار، جنس ،وغیرہ یکساں ہیں ۔ البتہ ہر دور میں ان کی مظاہراتی صورتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 39 تا 39
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔