صراطِ مستقیم
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=21211
آج کا دور،خود غرضی ،مصلحت کوشی اورافراتفری کا دور ہے ۔بلاشبہ دین کو قوم کے لئے بھول بھلیاں بنانے والے لوگ ظالم اور سرکش ہیں۔ سیدھی بات یہ ہے خالق نے مخلوق کوپیدا کیاہے۔ خالق نے زندہ رہنے کے لئے وسائل عطا کئے ہیں۔ مرنے کے بعد کی زندگی پر بھی اﷲ کی حاکمیت ہے ۔
جس بندے کادلی تعلق اﷲ سے قائم ہوجاتاہے ۔وہ صراط مستقیم پر گامزن ہے اور صراطِ مستقیم پر گامزن خواتین و حضرات اﷲ کے دوست ہیں۔ جنہیں نہ خوف ہوتا ہے اورنہ غم․․․․․․․!
اﷲ کی کتاب جو اﷲ کے محبوب ﷺ پر نازل ہوئی ۔ جس میں لاریب ، شک نہیں ۔ جو کتاب روشن دلیلوں کے ساتھ ہدایت ہے متقی لوگوں کے لئے ۔ جس کتاب کا ہر ہر لفظ نور ہے، یہ نور انسان اور خالق کے درمیان تعلق قائم کرتا ہے ۔ یہی نور زمین وآسمان کی کنہ ہے جب کوئی انسان قرآن وحدیث کی روشنی میں تصوف کے طریقہ پر اس نور کو تلاش کرتا ہے تو اﷲ اس نور کی ہدایت دیتاہے جسے چاہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 80 تا 80
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔