یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
شیزو فرینیا
مکمل کتاب : مراقبہ
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=12205
اس کیفیت میں مریض کے شعور پر لاشعور کا اتنا دباؤ ہو جاتا ہے کہ مریض کو، ماورائی چیزیں نظر آنے لگتی ہیں۔ وہ کبھی سایہ دیکھتا ہے اور کبھی خود کو گوشت پوست کے جسم سے آزاد۔ سایہ کی صورت میں اڑتا ہوا محسوس کرتا ہے۔ اڑنے کی صورت میں لذت کو حاصل کرنے کے لئے، فلک بوس عمارتوں سے چھلانگ لگا دیتا ہے۔ جب اس کی سماعت پر ماورائی حواس کا غلبہ ہوتا ہے تو اسے دور پرے کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ خیالی دنیا میں خود کو قید کر لیتا ہے۔ اس کو بڑے بڑے خوبصورت باغ نظر آتے ہیں۔ اس خیالی باغ میں خود کو وہ چبوترے پر دیکھتا ہے۔ وہاں بے شمار لوگوں کے ہجوم کو اپنا منتظر پاتا ہے کبھی منفی جذبات کا اتنا تاثر قائم ہو جاتا ہے کہ بھیانک مناظر دیکھ کر رونے لگتا ہے۔ غرض یہ کہ حواس میں ایک عجیب انتشار پیدا ہو جاتا ہے۔ کبھی بہت ہوشیار، مستعد، ذہین آدمی کے روپ میں ہوتا ہے اور کبھی Senslessباتیں کرتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 112 تا 113
یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
مراقبہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔