شیخ حضرت یعقوب بصریؒ
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22600
شیخ حضرت یعقوب بصریؒ فرماتے ہیں کہ میں ایک دفعہ حرم شریف میں کئی دن تک بھوکا رہا،زم زم پیتا رہا۔ جب ضعف زیادہ ہوگیاتو میں باہر نکلا ایک سڑا ہوا شلجم میں نے اٹھا لیا۔ خیال آیا کہ کئی دن تک بھوکا رہا اور سڑا ہوا شلجم ملا۔ میں نے پھینک دیا اور مسجد الحرام میں آکر بیٹھ گیا۔
اتنے میں ایک شخص آیا اس نے بتایا کہ ہم دس دن تک سمندر میں موت وزیست میں مبتلا رہے ہیں۔ ہماری کشتی ڈوبنے لگی تھی۔ تو ہم میں سے ہر شخص نے الگ الگ منت مانی۔ میں نے یہ نذر کی تھی کہ اگر میں زندہ سلامت پہنچ جاؤں تو یہ تھیلی اس شخص کو دونگا مسجد الحرام میں جس شخص پر میری پہلی نظر پڑیگی۔ میں نے تھیلی لیکر کھولی تو اس میں سفید مصری ۔ خشک روٹی ۔چھلے ہوئے بادام اورشکر پارے تھے ۔ میں نے ہر ایک میں سے ایک ایک مٹھی لے لی باقی اس شخص کو واپس کر دی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 167 تا 167
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔