شہد کیسے بنتا ہے؟
مکمل کتاب : قلندر شعور
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=8956
تمام مکھیوں کیلئے خوراک کا انتظام کرنا اُن ہی کارکن مکھیوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ یہی مکھیاں چھتّوں سے پھولوں کی تلاش کیلئے نکل کھڑی ہوتی ہیں۔ اور پھر اس رس سے شہد تیار کرتی ہیں۔ مکھیاں مختلف پھولوں پر بیٹھ جاتی ہیں اور پھولوں کے اندورنی سطح پر مَوجود ہلکی مٹھاس کو اپنی زبان سے رگڑتی ہیں۔ اس رگڑ کے نتیجے میں مٹھاس زبان پر منتقل ہو جاتی ہے اور یہ مٹھاس مکھی کے معدے نما تھیلی (Honey Stomach) میں جمع ہوتی رہتی ہے۔ یہ مختصر تھیلی پھولوں کے رس سے بھر جاتی ہے۔ اس کام سے فارغ ہو کر یہ مکھی زرِ گل کو اکٹھا کرکے اپنے پچھلے پاؤں میں مَوجود قدرتی ٹوکریوں کو بھر لیتی ہے۔ مکھی اس تمام کاروائی کے بعد اپنے چھتے پر واپس آ جاتی ہے، ۔ چھتے میں پہنچتے ہی مکھی موم کے ایک خانے میں گھس جاتی ہے اور زرِگل کو گوداموں میں منتقل کر دیتی ہے۔ اس اَثناء میں پھولوں کا رس جو معدہ نما تھیلی میں جمع ہوتا ہے کئی کیمیائی تبدیلیوں کے بعد شہد کی شکل اِختیار کر لیتا ہے۔ اس شہد کو گوداموں میں محفوظ کرکے موم سے سیل کر دیا جاتا ہے تاکہ موسمِ سرما میں مکھیاں اس شہد کو اپنے استعمال میں لا سکیں۔ لیکن حضرتِ انسان مکھیوں سے نظر بچا کر لے اڑ تے ہیں اور بچالری مکھیاں شہد کی اس چوری کے بعد پھر اُس ہی مُستعدی اور محنت سے شہد بنانے میں مصروف ہو جاتی ہیں۔
نَر مکھیاں نہایت کاہل ہوتی ہیں۔ یہ ملکہ کے شوہر کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ جب ملکہ بالغ ہو جاتی ہے تو اپنے چھتے سے اُڑتی ہے۔ نَر مکھیاں فوراً اس کے تعاقب میں اُڑتی ہیں اور ان میں سے ایک نَر مکھی ملکہ کو حاملہ کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔ Sex کے علاوہ نَر مکھیاں کوئی کام نہیں کرتیں۔ ملکہ کے انڈے دینے کے بعد نَر مکھیاں اپنی طبعی موت مر جاتی ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 32 تا 33
قلندر شعور کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔