سنگریزوں نے کلمہ پڑھا
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22149
ایک دوپہر حضرت عثمان غنی ؓسیدنا علیہ الصلوٰۃ و السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ اس وقت حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ بھی وہاں موجود تھے۔
حضور صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا، تجھے کیا چیز یہاں لائی؟ انہوں نے عرض کیا ’’اﷲ اور رسول کی محبت‘‘ اس سے قبل حضرت ابوبکر صدیق ؓ اور حضرت عمر فاروق ؓ بھی سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ و السلام کے استفسار پر یہی جواب دے چکے تھے۔ اس کے بعدحضور علیہ الصلوۃٰ و السلام نے سات یا نو کنکریاں ہاتھ میں لیں تو ان کنکریوں نے حضورصلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کے دست ِمبارک میں تسبیح پڑھی جس کی آواز شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ کی طرح تھی۔
حضورصلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم نے یہ کنکریاں علیحدہ علیحدہ حضرت ابوبکر صدیقؓ، حضرت عمرؓ اور حضرت عثمانؓ کے ہاتھوں میں دیں تو کنکریوں نے سب کے ہاتھوں میں تسبیح پڑھی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 133 تا 133
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔