سلسلہ قادریہ
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22662
امام سلسلہ قادریہ پیرانِ پیر سید عبد القا در جیلا نیؒ کو حضر ت علی مر تضیٰ اور سید نا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے بر اہ راست فیض ملا۔ ۴۷۰ہجر ی کو قصبہ گیلا ن میں پیدا ہوئے۔ اسم گر امی عبد القا در اور محی الدین لقب ہے۔
سلسلہ قا دریہ آپ کے نام عبد القا در سے منسوب ہے۔آپ کا شجرہ نصب سید ناامام حسین ؓبن امیرا لمو منین علی ابن ابی طا لبؓ سے ملتا ہے۔
حضرت شیخ عبد القادر جیلانی ؒ کا روحانی شجرہ شیخ حماد الیاسؒ اور ابوسعید المبارک ؒسے حضرت حسن بصریؒ، حضرت علیؓ اور رحمت العالمین سید نا حضورعلیہ الصلوٰۃ وسلام تک پہنچتا ہے۔
ریا ضت وعبادت اورمشکل و کٹھن مراحل سے گزرنے کے ساتھ یہ بھی ہوا کہ شیخ ابو سعید مبارک صبح کے وقت ایک کو ٹھے میں بندکر دیتے تھے اور اگلے روزعصر کے وقت کمرہ سے با ہر نکا لتے تھے کچھ عر صہ تک حضرت عبد القادر جیلا نی ؒکمر ہ سے آنے کے بعد احتجاج کر تے غصہ کر تے اور کہتے مجھے کیوں قید کیا ہوا ہے۔لیکن جب مر شد فر ما تے عبد القادر کمرہ میں چلو با ہر رہنے کا وقت پورا ہو گیا ہے تو، خا مو شی کے ساتھ کو ٹھے میں چلے جا تے تھے۔ مزاحمت نہیں کر تے تھے۔یہ ریا ضت مسلسل تین سال تک جا ری رہی۔
اس ہی طرح کے واقعات حضرت ابوبکر شبلیؒ اور امام غزالیؒ کی ریاضت و عبادات کے ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 175 تا 175
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔