سانس کی مشق
مکمل کتاب : اسم اعظم
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=295
سانس کی مشق
مراقبہ سے پہلے اگر سانس کی مشق مندرجہ ذیل طریقہ سے کی جائے تو اس سے مراقبہ کی کامیابی میں مدد ملتی ہے۔
۱۔ شمال رخ بیٹھ جائیں۔
۲۔ داہنے ہاتھ کے انگوٹھے سے دائیں نتھنے کو اوپر کی طرف بند کر لیں۔
۳۔ بائیں نتھنے سے پانچ سیکنڈ تک سانس اندر کھینچیں۔
۴۔ داہنے نتھنے پر سے انگوٹھا ہٹا لیں اور داہنی چھنگلی سے بائیں طرف کے نتھنے کو بند کر لیں۔
۵۔ پانچ سیکنڈ تک سانس روک لیں۔
۶۔ داہنے نتھنے سے سانس کو پانچ سیکنڈ تک باہر نکالیں۔
۷۔ دوبارہ داہنے نتھنے سے سانس پانچ سیکنڈ تک اندر کھینچیں۔
۸۔ اب چھنگلیا ہٹا کر دوبارہ داہنے انگوٹھے سے داہنا نتھنا حسب سابق بند کر لیں اور سانس کو پانچ سیکنڈ تک روکے رکھیں۔ پھر
بائیں نتھنے سے سانس آہستہ آہستہ باہر نکالیں۔
یہ ایک چکر ہوا۔ اس طرح پانچ مرتبہ اس عمل کو دہرائیں۔ سانس کی مشق کرنے سے پہلے جسم کو ڈھیلا چھوڑ دیں۔ جسم میں کسی قسم کا تناؤ نہیں ہونا چاہئے۔ ریڑھ کی ہڈی اور گردن کو ایک سیدھ میں رکھیں۔ سانس کا عمل کرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ پیٹ خالی ہو۔ جس جگہ مشق کی جائے وہاں تازہ ہوا گزرتی رہے تاکہ پھیپھڑے کافی مقدار میں آکسیجن جذب کر سکیں۔ سردی کے زمانے میں عملِ تنفس کے دوران کمرے کے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھیں۔ میٹھی اور کھٹی چیزیں کم سے کم استعمال کریں۔ بالکل بند نہ کریں اور نمک زیادہ نہ کھائیں ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 65 تا 65
اسم اعظم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔