سائنس دان چیونٹیاں
مکمل کتاب : قلندر شعور
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=8992
ایک قسم فو جی چیونٹیوں کی ہوتی ہے جو زیادہ تر خانہ بدوش ہوتی ہیں۔ ان کے طَور طریقے فوجیوں سے ملتے جلتے ہیں جس طرح فوجی زندگی کیمپ اور جنگلوں میں بسر کرتے ہیں اسی طرح کا طرزِ رہائش ان کا بھی ہے۔ یہ چیونٹیاں ایک قافلے کی شکل میں سفر کرتی ہیں۔ ملکہ اپنے مصاحبین کے وَسط میں ہوتی ہے۔ دن بھر یہ قافلہ رَواں دَواں رہتا ہے اور جو کیڑا اُن کے راستے میں حائل ہوتا ہے، محافظ چیونٹیاں انہیں ہلاک کر دیتی ہیں۔ رات کے وقت کسی درخت پر ایک ستون کی شکل میں جمع ہو جاتی ہیں۔ ان کے اکھٹے ہونے کا انداز بہت دلچسپ ہوتا ہے۔ ملکہ اور اس کے مَصاحبین وَسط میں ہوتے ہیں۔ اِردگرد کارکن اور سپاہی ہوتے ہیں۔ اکھٹے ہوتے وقت یہ گیلریوں کی طرح درمیان میں راستہ چھوڑتی جاتی ہیں تاکہ ہوا کا گزر ہو سکے۔ گو یا تنفّس کے سائنسی اُصولوں سے بھی واقف ہوتی ہیں۔ رات بھر اسی طرح آرام کرتی ہیں اور سورج طلوع ہوتے ہی ان میں سے ایک درجن چیونٹیاں علیحدہ ہو جاتی ہیں اور چلنا شروع کر دیتی ہیں ان کے چلتے ہی دوسری چیونٹیاں بھی ان کے ہمراہ روانہ ہو جاتی ہیں اور اس طرح پھر یہ قافلہ رَواں دَواں ہو جاتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 38 تا 39
قلندر شعور کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔