سائنسی اسکینڈل
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=26180
۱۹۱۲ء میں انگلینڈ کے برٹش میوزیم میں ایک انسانی کھوپڑی کی نمائش کی گئی۔جس کے نیچے لکھا تھا PITT DOWN MAN۔اس تختی پر یہ بھی لکھا گیا تھا کہ یہ انسان سے ملتی جلتی مخلوق کی کھوپڑی ہے جو پانچ لاکھ سال قبل زندہ تھا اور یہ مخلوق موجودہ انسان کی جد ِ امجد تھی۔پورے چالیس سال اس کھوپڑی پر بحث ہوتی رہی، کانفرنسز منعقد کی گئیں اور اس پر کتابیں بھی لکھی گئیں۔لیکن جب ریڈیو کاربن طریقہ ایجاد ہوا تو یہ انکشاف ہوا کہ یہ کھوپڑی دراصل ایک انسان کی تھی جبکہ جبڑا ایک بندر کا تھا اور انسان کی کھوپڑی ڈیڑھ سو سال پرانی تھی جبکہ بندر کے جبڑے کی عمر صرف چالیس سال تھی۔دراصل یہ ایک اعلیٰ درجہ کا سائنسی اسکینڈل تھا چنانچہ کھوپڑی کو فوراََ شو ونڈو میں سے اٹھالیا گیا۔
لیکن عجیب بات یہ ہے کہ اس بنیاد پر جو ڈپلومے دیئے گئے یا کتابیں لکھی گئیں ان کوجھوٹا نہیں کہا گیا۔ریسرچ کرنے والے قیاس پرقائم شدہ سائنسی نتیجہ کی بنیاد پر ماضی کو اربوں سال پر پھیلا دیتے ہیں۔جب کہ ان کے پاس تاریخ ثابت کرنے کا کوئی یقینی ذریعہ نہیں ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 267 تا 267
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔