زمین کے اندر بیج کی نشوونما
مکمل کتاب : قلندر شعور
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=9196
عام طور سے یہ تأثّر لیا جاتا ہے کہ محنت اور جدّوجہد کے بغیر وسائل کا حصول ناممکن ہے، جبکہ ہم یہ دیکھتے ہیں کہ جن وسائل کے حصول میں ہم جدّوجہد اور کوشش کرتے ہیں وہ ایک قاعدے اور قانون کے تحت پہلے سے مَوجود ہیں۔ کسان جب محنت کرکے زمین میں بیج ڈالتا ہے اور اس بیج کی نشوونما سے انسانی ضروریات کیلئے قسم قسم کی غذائیں فراہم ہوتی ہیں، یہ سب اس وقت ممکن ہوتا ہے جب پہلے سے وسائل مَوجود ہوں۔ مثلاً بیج کا مَوجود ہونا، زمین کا مَوجود ہونا، زمین کے اندر بیج کی نشوونما دینے کی صلاحیّت کا ہونا، بیج کی نشوونما کیلئے پانی کا مَوجود ہونا، چاندنی کا مَوجود ہونا، ہوا کامَوجود ہونا اور موسم کے لحاظ سے سرد و گرم فضا کا مَوجود ہونا، اگر بیج مَوجود نہ ہو، اگر زمین کے اندر بیج کو نشوونما دینے کی صلاحیّت مَوجود نہ ہو، پانی مَوجود نہ ہو، ہوا مَوجود نہ ہو تو انسان کی ہر کوشش بیکار ہو جائے گی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 65 تا 65
قلندر شعور کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔