زمین پر انسان کا پہلا دن
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=12609
قانون یہ ہے کہ شعور ایک ہو یا ہزارہوں جب کسی نقطے پر مرکوز ہوجاتے ہیں تو اس کا مظاہرہ ہوجاتا ہے۔لاکھوں آدمیوں میں سے کسی ایک آدمی نے غیر اختیاری طور پر دو پتھر اٹھائے ان کو آپس میں ٹکرایا،ٹکرانے سے حرارت پیدا ہوئی تو پتھروں میں سے چنگاری نکلی۔چنگاری کی چمک نے ابنِ آدم کو اس طرف متوجہ کیا کہ چنگاری سوکھی گھاس کو جلا ڈالے گی اور دیکھتے دیکھتے آگ بھڑک اٹھی۔
زمین پر انسان کا یہ پہلا دن تھا جب انسان حیوانات سے ممتاز ہوااور اس نے اس ایجاد سے اپنے لئے کھانا پکانا شروع کردیا۔حیوانات سے ممتاز ہونے کے بعد انسان کے ذہن میں نئے نئے خیالات آتے رہے اور پھر ایجاد کا سلسلہ جاری ہوگیا۔
آدم ؑ اور حوّا کے آنے سے پہلے زمین موجود تھی اور زمین پر جنات آباد تھے۔ زمین کے وارث جنات اور آدم ہیں۔
جنات نے جب زمین پر خون خرابہ کیا اور زمین کی کوکھ اجاڑنے کی ہر تدبیر پر عمل کیا تو قدرت نے زمین کو فساد زدہ قرار دے دیا اور جنات سے زمین کی سرداری چھین کر آدم کو دے دی۔لیکن ستم ظریفی یہ ہوئی کہ ابن ِ آدم نے بھی وہی کیا جو جنات کرتے چلے آرہے تھے۔بھائی نے بھائی کو قتل کردیا اور یہ سلسلہ دراز ہوتا چلا گیا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 9 تا 9
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔