یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
زرد روشنی
مکمل کتاب : مراقبہ
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=12385
نظام ہضم، حبس ریاح، آنتوں کی دق ، پیچش، قبض، بواسیر، معدہ کا السر وغیرہ کے لئے نہایت ہی موثر علاج ہے۔
کیس:
- سلمیٰ چودھری، ملتان سے لکھتی ہیں۔ میں دو سال سے معدے کے السر کی مریضہ تھی۔ آپ نے زرد روشنیوں کا مراقبہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ میں اس طرح تصور کرتی تھی کہ آسمان کے نیچے بیٹھی ہوں اور آسمان سے زرد روشنی نکل کر میرے سر سے ہوتی ہوئی معدے میں ذخیرہ ہو رہی ہے۔ اس زرد روشنی میں میرے معدے کا السر تحلیل ہو رہا ہے۔ دو ہفتے تک یہی احساس و کیفیات رہیں کہ السر آہستہ آہستہ روشنیوں میں تحلیل ہو کر چھوٹا ہوتا جا رہا ہے۔ دو ہفتے بعد ایک دن مراقبہ میں خود بخود یہ بات ذہن میں آ گئی کہ اب السر معدے سے غائب ہو چکا ہے اور اب صرف زرد چمکیلی روشنی اور لطیف روشنیاں معدے میں موجود ہیں۔ اس دن کے بعد تقریباً ہر روز یہی کیفیات رہیں اور آج ایک ماہ ہو گیا ہے۔ میں نے دوائیں بالکل چھوڑ دی ہیں۔ صرف زرد روشنی کا مراقبہ کر رہی ہوں۔ میں کسی طرح آپ کا شکریہ ادا نہیں کر سکتی۔ آپ نے مجھے نئی زندگی بخشی ہے۔
- کاکڑا ٹاؤن سے منصور احمد لکھتے ہیں۔ مجھے بہت پرانی پیچش کا مرض تھا۔ ہر جگہ سے علا ج کرایا مگر ذرا افاقہ نہ ہوا۔ ہمت ہار کر میں تقریباً مایوس ہو کر بیٹھ گیا۔ ایک دن میرے ایک دوست نے مجھے عظیمی صاحب کا پتہ بتایا کہ تم وہاں جا کر علاج کراؤ۔ میری حالت سنتے ہی عظیمی صاحب نے فرمایا۔ آپ زرد روشنیوں کا مراقبہ کریں اللہ نے چاہا تو آرام آ جائے گا۔ میں نے کچھ بے یقینی کے ساتھ اس عمل کو شروع کیا ۔کیونکہ میں بڑے سے بڑے ڈاکٹر سے علاج کرا چکا تھا اور پیسہ بھی اس بیماری پر پانی کی طرح بہا چکا تھا۔ کئی سالوں سے مسلسل پرہیز پر گاڑی چل رہی تھی۔ اب یقین نہ آتا تھا کہ اتنے معمولی علاج سے مرض ٹھیک ہو جائےگا۔ بہرحال مراقبہ شروع کیا تو دو دن تک تو تصور ہی نہ جما۔ پریشان خیالی ستاتی رہی پھر تیسرے دن زرد روشنیوں کا تصور قائم ہو گیا اور مراقبہ میں میری دلچسپی قائم ہو گئی۔ اس طرح پندرہ دن کے بعد خوب اچھی طرح تصور قائم ہو گیا اور مجھے اپنے اندر ان روشنیوں کی کیفیات محسوس ہونے لگیں۔ ہر وقت جو بیماری کا دباؤ تھا۔ وہ دھیرے دھیرے ٹوٹتا ہوا محسوس ہوا۔ اسی اثناء میں پیچش میں بھی افاقہ معلوم ہوا۔ مجھے جو پرہیز بتایا گیا تھا اس پر بھی عمل کیا۔ مرض میں کمی آئی تو خود بخود کھانے کو بھی جی چاہنے لگا۔
- ایک اور صاحب لاہور سے لکھتے ہیں۔ مجھے آنتوں کی دق گذشتہ تین سال سے تھی۔ علاج بھی بہتیرا کرایا۔ مسلسل پرہیز پر گزارہ ہوتا رہا۔ مجھے زرد روشنی کا مراقبہ بتایا گیا اور اس کے ساتھ ہی زرد روشنی کا پانی بھی پینے کو کہا گیا۔ مسلسل علاج سے آنتوں کی سوزش اور درد میں کافی افاقہ ہو گیا۔ ڈاکٹر نے چیک کیا تو مجھے رپورٹ لکھ کر دی کہ آپ کو بیماری نہیں ہے۔ میں اس دن اس قدر خوش تھا کہ یوں لگتا تھا جیسے زندگی میں پہلی بار خوشی سے ہمکنار ہوا ہوں۔ اب میں ہر وقت جس بھی محفل میں بیٹھتا ہوں۔ اپنے دوست بھائیوں سے مراقبہ سے علاج پر ضرور گفتگو کرتا ہوں۔ میرے نزدیک شکریے کا یہ سب سے بہتر طریقہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس انمول علاج سے فائدہ اٹھائیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 251 تا 253
یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
مراقبہ کے مضامین :
انتساب
1 - انفس و آفاق
2 - ارتکاز توجہ
3 - روحانی دماغ
4 - خیالات کی لہریں
5 - تیسری آنکھ
6 - فلم اور اسکرین
7 - روح کی حرکت
8.1 - برقی نظام
8.2 - تین کرنٹ
9.1 - تین پرت
9.2 - نظر کا قانون
10 - كائنات کا قلب
11 - نظریہ توحید
12.1 - مراقبہ اور مذہب
12.2 - تفکر
12.3 - حضرت ابراہیم ؑ
12.4 - حضرت موسیٰ ؑ
12.5 - حضرت مریم ؑ
12.6 - حضرت عیسیٰ ؑ
12.7 - غار حرا
12.8 - توجہ الی اللہ
12.9 - نماز اور مراقبہ
12.10 - ذکر و فکر
12.11 - مذاہب عالم
13.1 - مراقبہ کے فوائد
13.2 - شیزو فرینیا
13.3 - مینیا
14.1 - مدارج
14.2 - غنود
14.3 - رنگین خواب
14.4 - بیماریوں سے متعلق خواب
14.5 - مشورے
14.6 - نشاندہی
14.7 - مستقبل سے متعلق خواب
15.1 - لطیف احساسات
15.2 - ادراک
15.3 - ورود
15.4 - الہام
15.5 - وحی کی حقیقت
15.6 - کشف
16 - سیر
17 - فتح
18.1 - مراقبہ کی اقسام
18.2 - وضاحت
18.3 - عملی پروگرام
18.4 - اندازِ نشست
18.5 - جگہ اور اوقات
18.6 - مادی امداد
18.7 - تصور
18.8 - گریز
18.9 - مراقبہ اور نیند
18.10 - توانائی کا ذخیرہ
19.1 - معاون مشقیں
19.2 - سانس
19.3 - استغراق
20.1 - چار مہینے
20.2 - قوتِ مدافعت
20.3 - دماغی کمزوری
21 - روحانی نظریہ علاج
22.1 - رنگ روشنی کا مراقبہ
22.2 - نیلی روشنی
22.3 - زرد روشنی
22.4 - نارنجی روشنی
22.5 - سبز روشنی
22.6 - سرخ روشنی
22.7 - جامنی روشنی
22.8 - گلابی روشنی
23 - مرتبہ احسان
24 - غیب کی دنیا
25.1 - مراقبہ موت
25.2 - اعراف
25.3 - عظیم الشان شہر
25.4 - کاروبار
25.5 - علمائے سوء
25.6 - لگائی بجھائی
25.7 - غیبت
25.8 - اونچی اونچی بلڈنگیں
25.9 - ملک الموت
25.10 - مراقبہ نور
26.1 - کشف القبور
26.2 - شاہ عبدالعزیز دہلویؒ
27 - روح کا لباس
28.1 - ہاتف غیبی
28.2 - تفہیم
28.3 - روحانی سیر
28.4 - مراقبہ قلب
28.5 - مراقبہ وحدت
28.6 - ’’لا‘‘ کا مراقبہ
28.7 - مراقبہ عدم
28.8 - فنا کا مراقبہ
28.9 - مراقبہ، اللہ کے نام
28.10 - اسم ذات
29 - تصورشیخ
30 - تصور رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام
31 - ذات الٰہی
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔