روشنیوں کے گودام
مکمل کتاب : قلندر شعور
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=9421
جس طرح سانس کی مشقوں کے ذریعے شعور یا جسمانی نظام طاقتور ہوتا ہے اسی طرح صَعودی سانس کے ذریعے انسان کی روح میں اَنوار کے ایسے ذخیرے جمع ہو جاتے ہیں جن ذخیروں سے آدمی فکشن (Fiction) اور مفروضہ حواس سے نکل کر حقیقی دنیا (غیب کی دنیا) میں پہنچ جاتا ہے۔ سانس کی مشق سے انسان کے اندر ذخیرہ کرنے والے مَوجود چھ اسٹور نور رَوشنی اور اِنرجی سے معمور ہو جاتے ہیں۔ روح کے اندر یہ چھ اسٹور مختلف مقامات پر ہیں۔ اور ان گوداموں میں جو رَوشنیاں جمع ہوتی ہیں ان کے رنگ مختلف ہیں۔
پہلے گودام میں زرد رنگ کی رَوشنیاں، دوسرے میں سرخ، تیسرے میں سفید رنگ، اور چوتھے میں سبز رنگ، پانچویں میں نیلا رنگ اور چھٹے میں بنفشی رنگ کی رَوشنیاں جمع ہیں ان رنگوں کے ملاپ (Combination) سے بہت سارے رنگ بنتے ہیں۔ یہ رنگ دراصل زندگی میں کام آنے والے جذبات کے آئینہ دار ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 147 تا 147
قلندر شعور کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔