یہ تحریر العربية (عربی) میں بھی دستیاب ہے۔
روزہ
مکمل کتاب : تجلیات
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2999
روزہ ایک ایسی عبادت ہے جس کا کوئی بدل نہیں ہے۔ روزے کے عظیم فوائد اور بے پایاں اثرات کو بیان کیا جائے تو اس کے لئے ہزاروں ورق بھی ناکافی ہونگے۔ مختصر یہ کہ روزہ امراض جسمانی کا مکمل علاج ہے۔ روحانی قدروں میں اضافہ کرنے کا ایک مؤثر عمل ہے۔ برائیوں سے بچنے کے لئے ایک ایسی ڈھال ہے جس کا توڑ کوئی نہیں۔ روزے دار ایک مخصوص دروازے سے جنت میں داخل ہونگے۔ قیامت کے دن روزہ اس بندے کی سفارش کرے گا جس نے پورے ادب و احترام کے ساتھ روزہ کو خوش آمدید کہا تھا۔ روزہ رکھنے سے جسمانی کثافتیں دور ہو جاتی ہیں اور آدمی کے اندر لطیف روشنیوں کا بہاؤ تیز تر ہو جاتا ہے۔ روشنیوں کے تیز بہاؤ سے آدمی کے ذہن کی رفتار بڑھ جاتی ہے، اتنی بڑھ جاتی ہے کہ اس کے سامنے فرشتے آ جاتے ہیں۔ اور وہ غیب کی دنیا میں اپنی روح کو سیر کرتے دیکھتا ہے۔
روزہ ایک ایسی عبادت ہے جو تمام انبیاء علیہم السلام کی امتوں پر فرض رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
’’ایمان والو! تم پر روزے فرض کئے گئے جس طرح تم سے پہلے کے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تا کہ تم متقی اور پرہیز گار بن جاؤ۔‘‘
اللہ تعالیٰ متقی کی تعریف میں فرماتے ہیں کہ متقی وہ لوگ ہیں جو غیب پر یقین رکھتے ہیں۔ روحانیت میں غیب پر یقین رکھتے کے معنی یہ ہیں کہ غیب مشاہدے میں آ جائے، اس لئے کہ بغیر مشاہدے کے یقین کی تکمیل نہیں ہوتی۔ روزہ بندہ کو ایسے دروازے پر لا کھڑا کرتا ہے جہاں غیب یقین بن جاتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 113 تا 114
یہ تحریر العربية (عربی) میں بھی دستیاب ہے۔
تجلیات کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔