روح کی تلاش
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=26355
ضروری ہے کہ ہم تلاش کریں کہ زندگی میں ہمارے اوپر کوئی ایسی حالت واقع ہوتی ہے جو موت سے ملتی جلتی ہو یا موت سے قریب ہو۔زندگی کے شب و روز میں جب ہم موت سے ملتی جلتی حالت تلاش کرتے ہیں تو ہمیں ایک حالت پر مجبوراََ رکنا پڑتا ہے اور موت سے ملتی جلتی یہ حالت نیند ہے۔
بزرگوں کا کہنا ہے کہ ’’ سویا اور مرا ایک برابر ہے‘‘ فرق صرف اتنا ہے کہ نیند کی حالت میں روح کا مادی جسم( لباس) سے ربط برقرار رہتا ہے اور روح اپنے لباس کی حفاظت کے لئے چوکنا اور مستعدرہتی ہے اور موت کی حالت میں روح اپنے لباس سے رشتہ توڑ لیتی ہے۔
نیند ہماری زندگی میں ایک ایسا عمل ہے جس سے روح کی صلاحیتوں کا پتہ چلتا ہے۔ہم دو حالتوں میں زندگی گزارتے ہیں۔ایک حالت یہ ہے کہ ہماری آنکھیں کھلی ہوئی ہیں۔ہمارا شعور بیدار ہے۔ہم ہر چیز کو دیکھ رہے ہیں۔سن رہے ہیں،محسوس کررہے ہیں اور ہم حرکت میں بھی ہیں۔یہ حالت بیداری کی ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 292 تا 293
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔