یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
روح کا نام
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=567
ہم جب اپنے آپ کو مطالعہ کرتے ہیں تو یہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایک محدود اور فنا ہونے والا جسم ہے اور یہی ہماری زندگی کی پہچان ہے ۔ یہ جسم جو ہمیں نظر آتا ہے اس کے اجزائے ترکیبی کثافت ،گندگی ،تعفؔن اور سڑانڈ ہیں ۔ اس سرانڈ کی بنیاد اس نظریؑے پر قائم ہے کہ ہر آدمی یہ سمجھتا ہے کہ میں مادؔہ ہوں اور میں اس ما دؔی دنیا کی پیدائش ہوں۔ یہ حدود نظریہ ہر آدمی کو کسی ایک مقام میں محدود کر دیتا ہے اور ہر آدمی ایک محدودیت کے تانے بانے میں خود کو گرفتار کر لیتا ہے اور اس طرح محدود پابند نظریؑے کی بنیاد پڑ جاتی ہے۔ زمین پر بسنے والا ہر آدمی جب اپنا تذکرہ کر تا ہے تو کہتا ہے میں مسلمان ہوں، میں ہندو ہوں ، میں پارسی ہوں ، میں عیسائی ہوں حالانکہ روح کا کوئی نام نہیں رکھا جاسکتا ۔روشنی ہر جگہ روشنی ہے چاہے وہ عرب میں ہو، عجم میں ہو یا یورپ میں ہو یا ایشیا کے کسی حصے میں ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 38 تا 38
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔