روحِ اعظم
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22105
*اس قانون سے ہمیں روح کے دو حصوں کی معلومات حاصل ہوتی ہیں․․ ایک ہر نوع کی جداگانہ ماہیئت، دوسرے تمام انواع کی واحد ماہیئت یہی واحدماہیئت روح اعظم اور شخص اکبر ہے،
اور ہر نوع کی جداگانہ ماہیئت شخص اصغر ہے اور اسی شخص اصغر کے مظاہر فرد کہلاتے ہیں مثلاً تمام انسان شخص اصغر کی حدود میں ایک ہی ماہیئت ہیں۔
ایک شیر دوسرے شیر کو بحیثیت شیر کے شخص اصغر کی صلاحیت سے شناخت کرتا ہے مگر یہی شیر کسی آدمی کو یادریا کے پانی کو یا اپنے رہنے کی زمین کو یا سردی گرمی کو شخص اکبر کی صلاحیت سے شناخت کرتاہے۔ اصغرماہیئتکی صلاحیت ایک شیر کو دوسرے شیر کے قریب لے آتی ہے۔ لیکن شیر کو جب پیاس لگتی ہے اور وہ پانی کی طرف مائل ہوتا ہے تو اس کی طبیعت میں یہ تحریک اکبر ماہیئت کی طرف سے ہوتی ہے اور وہ صرف اکبر ماہیئت کی بدولت یعنی شخص اکبر کی وجہ سے یہ بات سمجھتا ہے کہ پانی پینے سے پیاس رفع ہوجاتی ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 123 تا 124
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔