روحانی علوم حاصل کرنے میں زیادہ وقت کیوں لگ جاتا ہے؟
مکمل کتاب : اسم اعظم
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=751
سوال: روحانی علوم حاصل کرنے میں زیادہ وقت کیوں لگ جاتا ہے؟
جواب: روحانیت کے راستوں پر چلنے والے تمام طلباء کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ روحانی علوم دوسرے تمام علوم پر حاوی ہیں اور یہ کہ روحانی علوم لاشعوری صلاحیت کے تابع ہیں۔ ان علوم کے سیکھنے میں جو وقت لگتا ہے وہ شعور کے اندر سکت پیدا کرنے میں صرف ہوتا ہے۔ اس کی مثال یہ ہے کہ ایک چھوٹا بچہ اگر دو چھٹانک وزن اٹھانے کی سکت رکھتا ہے اور اس کے اوپر پانچ سیر وزن رکھ دیا جائے تو اس کو نقصان پہنچے گا۔ اسی طرح اگر آپ قاعدہ پڑھنے والے بچے سے یہ توقع رکھیں کہ وہ بڑی کلاسوں کے سوال حل کرے گا تو یہ عقلمندی کی بات نہیں ہو گی۔ بچہ کے اندر جیسے جیسے سکت پیدا ہوتی ہے علوم کے دروازے کھلتے رہتے ہیں۔
اس کی مثال یہ ہے کہ پہلی جماعت کا علم حاصل کرنے میں اتنا وقت نہیں لگتا جتنا وقت پی۔ایچ۔ڈی(Ph.D) کرنے میں لگتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 136 تا 137
اسم اعظم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔