روحانی حواس
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=26671
بابا تاج الدین ناگپوریؒ کی خدمت میں کھانے کے لئے ایک امرود پیش کیا گیا، قاش جب ہونٹوں سے لگی تو انہوں نے فرمایا: ’’یہ کسی مردے کا گوشت ہے‘‘
یہ کہہ کر انہوں نے امرود کی قاش پھینک دی، حاضرین مجلس میں سے کچھ لوگوں کو تجسس ہوا کہ امرود کی قاش سے مردہ گوشت کا کیا تعلق ہے، دو معزز حضرات مجلس میں سے اٹھے اور فروٹ کی اس دکان
پر پہنچے جہاں سے امرود خریدے گئے تھے، دکاندار نے سبزی منڈی میں آڑ تھی کا پتہ بتایا، آڑتھی نے اس زمیندار کا پتہ بتایا جہاں سے امرود اس کے پاس آئے تھے، زمیندار نے بتایا کہ جس باغ کے یہ امرود ہیں یہاں ایک قبرستان تھا، قبرستان میں ہل چلا کر امرود کا باغ لگایا گیا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 335 تا 335
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔