یہ تحریر العربية (عربی) میں بھی دستیاب ہے۔
رمضان
مکمل کتاب : تجلیات
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=3015
رمضان کی پہلی تاریخ کو حضور اکرم علیہ الصلوٰۃ نے ارشاد فرمایا:
’’لوگو! تم پر ایک بہت عظمت و برکت کا مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جس میں ایک رات ایک ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے۔‘‘
خدا نے اس مہینہ میں اپنے بندوں پر روزے فرض کئے ہیں۔ قرآن پاک اس مہینہ میں نازل ہوا۔ دوسری آسمانی کتابیں بھی اسی مہینہ میں نازل ہوئیں۔ حضرت ابراہیمؑ کو رمضان کی پہلی یا تیسری تاریخ کو صحیفے عطا کئے گئے۔ حضرت داؤدؑ کو رمضان المبارک میں 12یا18 کو زبور دی گئی۔ اسی مہینہ کی 16 تاریخ کو حضرت موسیٰ ؑ کو تورات دی گئی اور حضرت عیسیٰ ؑ کو بھی اسی رمضان المبارک کے مہینے کی 12یا13 کو انجیل دی گئی۔ مختصر یہ کہ رمضان جس میں نازل ہوا قرآن پاک ایک پُر عظمت اور فضیلت و حکمت سے معمور مہینہ ہے جو انسانی شعور کو مصفیّٰ اور صیقل بنا دیتا ہے۔
محض اللہ کے لئے بھوکے پیاسے رہنے سے آدمی کی روح آسمانوں کی وسعتوں میں پرواز کر کے عرش کی رفعتوں کو چھو لیتی ہے۔ یہی وہ باسعادت مہینہ ہے جس میں حضرت جبریلؑ نبئ مکرم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و سلم کو قرآن سناتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے قرآن سنتے تھے۔
آپ بھی قرآن ٹھہر ٹھہر کر اور سمجھ سمجھ کر پڑھیئے۔ اس عمل سے خدا کے ساتھ بندہ کا تعلق مضبوط ہوتا ہے۔
دل کھول کر غریبوں، بیواؤں، یتیموں اور ناداروں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیجئے۔ فیاضی اور سخاوت کے پیکر، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم رمضان میں بہت زیادہ سخاوت فرماتے تھے۔
آیئے ہم بھی عہد کریں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی عادت مبارکہ پر عمل کر کے اپنے غریب بھائیوں کی ہر طرح مدد کرینگے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 143 تا 144
یہ تحریر العربية (عربی) میں بھی دستیاب ہے۔
تجلیات کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔