دینی جدّو جہد
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22869
اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے سلسلۂ عظیمیہ نے درس و تدریس کا نظام ترتیب دیا ہے۔جو دو حصوں پر مشتمل ہے۔پہلا حصہ تین سال پر محیط ہے اور دوسرا حصہ بھی تین سال پر محیط ہے۔
طالبات و طلباء یہ چھ سالہ کورس پڑھ کر وہ Knowledgeحاصل کرلیتے ہیں جس نالج کی بنیاد قرآنِ کریم ، احادیث اور غیب ہے۔ چونکہ ایک سازش کے تحت اور فاسد ذہن رکھنے والے لوگوں کے منصوبوں کے مطابق خانقاہی نظام کو متنازع فیہ بنا دیا گیا ہے۔اس لئے خانقاہی نظام کو سلسلۂ عظیمیہ نے ’’مراقبہ ہال‘‘کے نام سے متعارف کروایا ہے۔
۲۰۰۳ء تک دنیا میں ۸۰مراقبہ ہال قائم ہوئے ہیں۔ان مراقبہ ہالز میں ایسا ماحول Createکیا جاتا ہے جہاں کی فضاء سکون و اطمینان کی لہروں کے ارتعاش پر قائم ہے۔ذکرواذکار کی محفلیں ہوتی ہیں۔مراقبے کئے جاتے ہیں۔ نماز، روزہ اور عبادت و ریاضت میں ذہنی یکسوئی نصیب ہوتی ہے۔سلسلۂ عظیمیہ کا Aimاﷲ کی مخلوق کی خدمت کرکے اپنی ذات کا عرفان اور عرفانِ الہٰی حاصل کرنا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 207 تا 207
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔