یہ تحریر العربية (عربی) میں بھی دستیاب ہے۔

دولت کی محبت بت پرستی ہے

مکمل کتاب : تجلیات

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2959

” ایسی کتنی قومیں گزر چکی ہیں جنہوں نے خدا اور انبیاءؑ کی ہدایت کو پس پشت ڈال دیا چنانچہ ہم نے ان کا شدید محاسبہ کیا اور انہیں الم ناک عذاب دیا۔ یہ لوگ بدکاری کے نتائج سے نہ بچ سکے اور ان کی تمام تدبیریں ناکام ہو گئیں۔ ابھی ایک اور درد ناک عذاب ان کا منتظر ہے۔ اے عقل والو، سمجھ بوجھ سے کام لو۔” (التحریم)
جو قوم اللہ کے احکامات کی نافرمانی کرتی ہے اور اللہ کی پرستش کی بجائے دولت پرستی میں مبتلا ہو جاتی ہے، اللہ ایسی قوم کو ذلیل و خوار کر دیتا ہے۔ یہ کوئی کہانی نہیں ہے بلکہ روئے زمین پر اس کی شہادتیں موجود ہیں۔ بڑی بڑی سلطنتوں کے مالک اور محلات کے مکین نظر میں آئے لیکن ان کے عالی شان محلات آج کھنڈرات کی شکل میں زمین پر جگہ جگہ موجود ہیں۔
’’کیا یہ لوگ زمین میں گھوم پھر کر نہیں دیکھتے کہ پہلی اقوام کا انجام کیا ہوا۔ وہ لوگ قوت اور تہذیب و تمدن میں ان سے برتر تھے لیکن اللہ نے انہیں ان کے گناہوں کی سزا میں پکڑ لیا اور انہیں کوئی نہیں بچا سکا۔‘‘ (المؤمن)
چھوٹی غلطیوں کو اللہ معاف کر دیتا ہے اور جب تک اللہ کے بتائے ہوئے نظام میں خلل واقع نہ ہو۔ قانون قدرت لغزشوں کو نظر انداز کرتا رہتا ہے لیکن جب افراد کے غلط طرز عمل سے خدا کی خدائی میں اضطراب پیدا ہو جاتا ہے اور اچھے لوگ بھی بے چینی کا شکار ہو جاتے ہیں تو خدا کا قاہرانہ نظام متحرک ہو جاتا ہے اور قوم درد ناک عذاب میں گرفتار ہو جاتی ہے۔ اللہ کا قانون ایسے افراد سے اقتدار چھین لیتا ہے اور یہ افراد یا قوم غلام بن جاتی ہے، اس لئے کہ قوم نے خود دولت کا غلام بن کر اپنے لئے عارضی اور مٹ جانے والی چیز کی غلامی پسند کر لی تھی۔
آج کا ہمارا دور بلا شبہ دولت پرستی کا دور ہے۔ کون کہہ سکتا ہے کہ دولت پرستی اور بت پرستی دو الگ الگ طرز عمل ہیں۔ پتھروں کو پوجنا یا سونے کو پوجنا ایک ہی بات ہے۔ بت بھی ، اللہ کی مخلوق پتھروں اور مٹی سے تخلیق کئے جاتے ہیں اور یہ سونا چاندی بھی مٹی کی بدلی ہوئی ایک شکل کا نام ہے۔ سونے، چاندی اور جواہرات کی محبت نے قوم کو اس حد تک اندھا کر دیا ہے کہ شرافت اور خاندان کا معیاری دولت بن گیا ہے۔ ہوس زر کا عالم یہ ہے کہ ہماری تمام انسانی قدریں پامال ہو چکی ہیں۔ خاندانی اخلاق، اسلاف کی نجابت، قومی روایات اب ملبہ کا ڈھیر بن گئی ہیں۔ موت کے بعد زندگی سے یقین اٹھ گیا ہے۔ ساری قوم ’’بابر بہ عیش کوش کہ عالم دوبارہ نیست‘‘کی تفسیر بن گئی ہے۔ روحانی قدروں کو ذبح کر کے اخلاقی برائیوں کو جنم دیا جا رہا ہے۔ اللہ کے اس فرمان کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
’’اللہ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ پکڑ لو اور آپس میں تفرقہ نہ ڈالو۔‘‘
اللہ کے بندے جب اس کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں تو قوم کانوں میں روئی اور منہ میں گھنگھنیاں ڈال کر بیٹھ جاتی ہے۔ قوم کے نیک باطن ا فراد آنسو بہاتے ہیں اور شیطان اپنی کامرانی پر قہقہے لگاتا ہے۔
’’ہم نے ہر ایک کو اس کے اعمال کے مطابق سزا دی بعض پر پتھروں کا مینہ برسایا، کسی کو کڑک نے دبوچ لیا، کچھ کو زمین نے نگل لیا اور کچھ کو سمندر کی لہروں نے تہ آب کر دیاہم نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ یہ خود اپنی تباہی کے ذمے دار ہیں۔‘‘ (العنکبوت)
آج کے انسان نے مال و زر کو زندگی کا مقصد بنا لیا ہے اور اس دولت سے بڑی بڑی حویلیاں اور محلات تعمیر کرنا ہی فخر کا باعث بن گیا ہے لیکن ہم نہیں سوچتے کہ آج سے پہلے بھی قوموں نے خوبصورت محلات کو اپنی معراج سمجھ لیا تھا۔ ایسے ایسے لوگ ہو گزرے ہیں جن کی فکر و تدبیر سے ظلم و ستم اور دنیاوی جاہ و حشم سے، کبر و نخوت سے دنیا دہل جاتی تھی لیکن جب قدرت کی گرفت ان کے اوپر مضبوط ہو گئی اور ان کے اوپر سے عفو و درگزر کا سایہ اٹھ گیا تو یہ سب مٹی میں مل گئے۔ آج ہم مٹی کے ان ہی ذرات کو پیروں میں روندتے پھرتے ہیں۔
’’وہ لوگ کتنی ہی جنتیں، چشمے، کھیتیاں، بلند منازل اور نعمتیں جن سے فائدہ اٹھاتے تھے چھوڑ کر چلے گئے۔‘‘ (القرآن)
اللہ کے قانون سے انحراف کی ہزاروں سزائیں ہمارے سامنے ہیں:
نئے نئے موذی امراض کی یلغار ہے، سب کچھ ہوتے ہوئے ہر شخص افلاس کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے، اولاد نالائق ہے یا والدین نالائق قرار دیئے جا رہے ہیں، قوم بصارت اور بصیرت سے محروم ہو رہی ہے، دماغی عارضے آج جتنے عام ہیں اتنے کبھی نہ تھے، موت ایک کھیل تماشا بن گئی ہے، ذرا زور سے دل دھڑکا اور آدمی لحد میں اتر گیا۔ عدم تحفظ کا عالم یہ ہے کہ پتا بھی ہلے تو دل سینے کی دیوار سے باہر آ جانا چاہتا ہے۔ گھر میں میاں بیوی کی توتکار سے نوجوان نسل شادی کے بندھن کو بوجھ سمجھنے لگی ہے۔ وسائل کے انبار ہونے کے باوجود روزی تنگ ہو گئی ہے۔
’’جو لوگ میرے احکام کو بھول جائیں گے ہم یہاں ان کی روزی تنگ کر دینگے اور قیامت میں انہیں اندھا بنا کر اٹھائیں گے۔‘‘ (طہٰ)

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 24 تا 26

یہ تحریر العربية (عربی) میں بھی دستیاب ہے۔

تجلیات کے مضامین :

1 - قرآن 2 - زمین پر اندھیرا 3 - آسمانوں میں اعلان 4 - ہماری تصویر 5 - تسخیرِ کائنات 6 - دولت کی محبت بت پرستی ہے 7 - ترقی کا محرم غیر مسلم؟ 8 - کفن دفن 9 - آگ کا سمندر 10 - روح کی آنکھیں 11 - سوکھی ٹہنی 12 - پرخلوص دل 13 - تبلیغ 14 - مشعل راہ 15 - تخلیقی فارمولے 16 - توبہ 17 - بھلائی کا سرچشمہ 18 - عظیم احسان 19 - طرزِ فکر 20 - حج 21 - شیریں آواز 22 - دو بیویاں 23 - صراط مستقیم 24 - ماں باپ 25 - محبت 26 - خود داری 27 - بیداری 28 - قطرۂ آب 29 - خدا کی تعریف 30 - زندگی کے دو رُخ 31 - علم و آگہی 32 - جھاڑو کے تنکے 33 - رزق 34 - مُردہ قوم 35 - پیغمبر کے نقوشِ قدم 36 - نیکی کیا ہے؟ 37 - ضدی لوگ 38 - سعید روحیں 39 - توفیق 40 - سورج کی روشنی 41 - رب کی مرضی 42 - دُنیا اور آخرت 43 - بیوی کی اہمیت 44 - خود شناسی 45 - دماغ میں چُھپا ڈر 46 - روزہ 47 - مناظر 48 - دُعا 49 - مساجد 50 - علیم و خبیر اللہ 51 - مایوسی 52 - ذخیرہ اندوزی 53 - بھائی بھائی 54 - اللہ کی کتاب 55 - اونگھ 56 - انسان کے اندر خزانے 57 - اللہ کی صناعی 58 - ناشکری 59 - آئینہ 60 - مُردہ دلی 61 - خدا کی راہ 62 - غرور 63 - رمضان 64 - قبرستان 65 - قرآن اور تسخیری فارمولے 66 - اچھا دوست 67 - موت سے نفرت 68 - خطاکار انسان 69 - دوزخی لوگوں کی خیرات 70 - معاشیایات 71 - آدابِ مجلس 72 - السلامُ علیکُم 73 - گانا بجانا 74 - مخلوق کی خدمت 75 - نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم 76 - صبر و استقامات 77 - مہمان نوازی 78 - مسکراہٹ 79 - بلیک مارکیٹنگ 80 - دوست 81 - مذہب اور نئی نسل 82 - معراج 83 - انسانی شُماریات 84 - جائیداد میں لڑکی کا حصہ 85 - دعوتِ دین 86 - فرشتے نے پوچھا 87 - سونے کا پہاڑ 88 - مچھلی کے پیٹ میں 89 - بچوں کے نام 90 - صدقہ و خیرات 91 - اپنا گھر 92 - غیب کا شہُود 93 - حقوق العباد 94 - فقیر دوست 95 - بے عمل داعی 96 - عید 97 - جذب وشوق 98 - موت کا خوف 99 - فرشتوں کی جماعت 100 - اعتدال 101 - مشن میں کامیابی
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)