یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
دوئی
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=1987
یہ دنیا دوئی کی دنیا ہے۔ دنیا کا کوئی کردار بھی اس دونی سے آزاد نہیں ہے۔ موسم کا گرم وسرد میں تبدیل ہونا،خوشی کے اوپرغم کا سایہ اورغم کے اوپرخوشی کا غلبہ، عزت لمحہ بھر بعد بے عزتی، صحت بیماری، محبت نفرت، رات کا دن میں سے نکلنا اوردن کا رات میں داخل ہونا۔ یہ سب دوئیاں دراصل ہر کردار کے متضاد پہلو ہیں ۔ دوئی کی دنیا میں جب تک اس تضاد کو نہیں سمجھا جائے گا کسی چیز کو سمجھنا ممکن نہیں ہے ۔
ہر انسان پیدائش سے لیکر بوڑھاپے تک تجربات کی ایک دستا ویز ہے۔ دستاویز میں بھلائی سرائیت کر گئی تو دستاویز قیمتی اور فائدے مند ہے ۔ رگ و پے میں برائی رچ بس گئی ہے تو دستاویز بھونڈی اور بھیانک ہے.
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 91 تا 91
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔