درخت کی گواہی
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=21310
مکہ میں ایک مرتبہ حضور علیہ الصلوٰۃ و السلام نے صحابہ کرامؓ سے فرمایاکہ تم میں سے جو شخص جنات سے ملاقات کرنا چاہتا ہے وہ آج رات میرے پاس آجائے۔ ابن مسعودؓ کے سوا اور کوئی نہیں آیا۔ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم انہیں ساتھ لے کر مکہ کی ایک اونچی پہاڑی پر پہنچے۔ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے حصار کھینچ کر فرمایا کہ تم حصار سے باہر نہ آنا۔ حضورصلی اﷲ علیہ وسلم نے ایک جگہ کھڑے ہوکر قرآن پڑھنا شروع کردیا۔ کچھ دیر بعد ایک جماعت نے آپ کو اس طرح گھیر لیا کہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم ان کے بیچ میں چھپ گئے۔ جنات کے گروہ نے کہا کہ تمہارے پیغمبر ہونے کی کون گواہی دیتا ہے۔ حضور علیہ الصلوٰۃ و السلام نے فرمایا کہ یہ درخت گواہی دیگا۔ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس درخت سے پوچھا میں کون ہوں۔ درخت نے گواہی دی کہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم پیغمبر ہیں۔ اﷲکے فرستادہ بندے اور آخری نبی ہیں۔ یہ دیکھ کر سارے جنات ایمان لے آئے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 90 تا 90
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔