خون کی رفتار
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=21169
اﷲ تعالیٰ کی صناعی میں انسان جس طرف بھی متوجہ ہوتااوراﷲ کی نشانیوں میں تفکر کرتاہے اس کے اوپر عجائبات کی دنیا روشن ہوجاتی ہے ۔جسم کے اندر وریدوں اور شریانوں میں دوڑنے والا خون چوبیس گھنٹے میں پچھتر ہزار میل سفر کرتا ہے ۔ آدمی ایک گھنٹے میں تین میل چلتا ہے ۔ اگر وہ مسلسل بغیر وقفے کے ۲۶ ہزار۳۸۰ گھنٹے تک چلتا رہے ۔ تب ۷۵ ہزار میل کا سفر پورا ہوگا۔
اﷲ نے انسان کے ارادہ واختیار کے بغیر جسم کو متحرک رکھنے کے لئے دل کی ڈیوٹی لگا دی ہے کہ پھیلنے اور سکڑنے کی صلاحیت سے سارے جسم کواورجسم کے ایک ایک عضو کوخون فراہم کرتارہے۔
سب تعریفیں اﷲ رب العالمین کے لئے ہیں۔
جو عالمین کی خدمت کرتا ہے۔ جو عالمین کو رزق دیتا ہے۔
جو عالمین میں آباد مخلوق کو زندہ رکھنے کے لئے اور مرنے کے بعد کی زندگی کے لئے وسائل فراہم کرتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 74 تا 75
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔