یہ تحریر العربية (عربی) میں بھی دستیاب ہے۔
خود داری
مکمل کتاب : تجلیات
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2979
خدا اپنی محبت میں مال خرچ کرنے کا حکم دیتا ہے اس لئے کہ اللہ یہ جانتا ہے کہ بندہ سب سے زیادہ مال و دولت سے پیار کرتا ہے۔ اللہ کے لئے خرچ کرنا دراصل اللہ کی مخلوق اور آدم و حوا کے رشتے سے اپنے بہن بھائیوں پر خرچ کرنا ہے۔ اللہ نہ کھاتا ہے، نہ پیتا ہے، نہ پہنتا ہے لیکن جب کوئی بندہ اپنی برادری کے آرام و آسائش کے لئے اللہ کی دی ہوئی دولت خرچ کرتا ہے تو یہ ایثار وجہ قبولیت بن جاتا ہے۔
خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے بعد احسان جتانا محتاجوں اور ناداروں کے ساتھ حقارت کا سلوک کرنے کے برابر ہے۔ ان کی خودداری کو ٹھیس لگانا دراصل ان کی غریبی کا مذاق اڑا کر اپنی برتری ثابت کرنے کے برابر ہے۔ مومن ان تمام کثیف جذبات سے پاک ہوتا ہے۔
قرآن کہتا ہے:
’’اے ایمان والو! اپنے صدقات اور خیرات کو احسان جتا کر اور غریبوں کا دل دکھا کر اس شخص کی طرح خاک میں نہ ملا دو جو محض لوگوں کو دکھانے کے لئے خرچ کرتا ہے۔ تم ہرگز نیکی حاصل نہ کر سکو گے جب تک وہ مال خدا کی راہ میں نہ دو جو تم کو عزیز ہے۔‘‘ البقرہ 264
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 70 تا 70
یہ تحریر العربية (عربی) میں بھی دستیاب ہے۔
تجلیات کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔