حکم حاکم اعلیٰ:
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=21993
رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فر ما یا کہ:
جب اﷲتعالیٰ آسمان میں کوئی حکم دیتے ہیں تو فر شتے اپنے پر پھڑپھڑاتے ہیں پروں کے پھڑپھڑانے سے ایسی آواز پیدا ہو تی ہے جیسے، پتھر پہ زنجیرکھینچنے سے ہو تی ہے پھر نیچے کے فر شتے اوپر والے بڑے فرشتوں سے پوچھتے ہیں کے اﷲ کی طر ف سے کیا حکم ملا ہے اوپر والے فرشتے کہتے ہیں جو حکم بھی دیا گیا ہے وہ سچ ہے اﷲتعالیٰ بہت بلند اور بڑا ہے اور اس کے بعد وہ تفصیل بتا دیتے ہیں۔
جب اﷲتعالیٰ کوئی نیا حکم دیتے ہیں تو وہ فر شتے جو عر ش کو تھا مے ہو ئے ہیں سبحا ن اﷲ کہتے ہیں یہاں تک کہ زمین کے قر یب آسمان تک تسبیح پہنچ جا تی ہے اس کے بعد حاملین عرش کے قر یب رہنے والے فر شتے حا ملین عرش سے پو چھتے ہیں کہ اﷲتعالیٰ نے کیا فر مایا ہے تو وہ انہیں اﷲ کے حکم سے آگا ہ کر دیتے ہیں ا س طر ح نیچے کے آسمان والے اوپر کے آسمان والوں سے پو چھتے ہیں یہاں تک کہ آسما ن دنیا تک یہ حکم پہنچ جا تا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 114 تا 114
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔