حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوریؒ
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22576
رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا حج میں خرچ کرنا اﷲ کے راستے میں خرچ کرنا ہے۔ شیخ الحدیث مولانا محمد زکریاؒ صاحب فرماتے ہیں کہ مجھے اپنے مرشد حضرت اقدس مولانا خلیل احمد ؒ سہارنپوری صاحب کی ہمرکابی میں دو مرتبہ حج کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ میں نے ہمیشہ حضرت کا یہ معمول دیکھا کہ ہندوستان کے لوگ جب کوئی ہدیہ پیش کرتے تو اول تو حضرت بڑے اصرار سے اس کو یہ کہہ کر واپس کردیتے تھے کہ یہاں کے لوگ زیادہ مستحق ہیں۔ ان کی خدمت میں پیش کردیا جائے۔ مخصوص لوگوں کا پتہ بھی بتا دیتے تھے۔فرما یا کرتے تھے ،یہاں بازارمیں سے چیزیں خریدا کرو۔تاکہ یہاں کے لوگوں کی خدمت ہوجائے۔
مولانا زکریا صاحب فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے شیخ کو بہت کم شعر پڑھتے سنا ہے۔ مگر جب مسجد الحرام میں حاضر ہوتے تھے تو والہانہ انداز میں یہ شعر پڑھتے تھے
9کہاں ہم اور کہاں یہ نکہتِ گل
نسیم ِصبح تیری مہربانی
aایک بدو نے خواب میں دیکھا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم تیز قدموں سے تشریف لے جار ہے ہیں۔بدو نے ان سے پوچھا ’’ یا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم آپؐ کہاں تشریف لے جارہے ہیں؟‘‘
حضورصلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا!’’ خلیل احمد ہندی کا انتقال ہوگیا ہے۔اس کی نماز ِ جنازہ میں جارہا ہوں۔‘‘
یہ بدو مدینہ منورہ میں حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوری ؒ کی نمازِ جنازہ میں شریک ہوا۔ اور اس نے وہاں موجود لوگوں کو اپنا خواب سنایا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 165 تا 165
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔