حضرت علاء بن حضرمی ؓ
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22271
سہم بن مجانب بیان کرتے ہیں کہ ہم علاء بن حضرمی ؓ کے ساتھ جہاد کے لئے روانہ ہوکر مقامِ دارین پہنچے۔ہندوستانی مشک اور کستوری کی بحرین میں بہت بڑی منڈی ہے اور سمندر کے ساحل پر واقع ہے۔چنانچہ حضرت علاء بن حضرمی ؓ نے سمندر کے کنارے کھڑے ہوکر کہا اے اﷲ تو جاننے والا ہے،تو قوت والا ہے ،تو بہت بڑا ہے۔ہم تیرے معمولی بندے ہیں،یہاں کھڑے ہیں اور اسلام کا دشمن سمندر کے اس سرے پر ہے۔اﷲ ان کو شکست دینے کے لئے ان کو راہ راست پر لانے کے لئے اور ان کو اسلام کا کلمہ پڑھانے کے لئے ہم کو ان تک پہنچادے۔
اس دعا کے بعد انہوں نے ہم سب کو سمندر میں اتار دیا۔سمندر کا پانی ہمارے گھوڑوں کے سینوں تک بھی نہیں پہنچا تھا کہ ہم سمندر پارہوگئے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 143 تا 144
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔