حضرت شیخ ابوالخیر اقطع ؒ :
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22638
شیخ ابوالخیر اقطع ؒ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ مدینہ طیبہ حاضر ہوا اور پانچ دن ایسے گزر گئے کے کھانے کو کچھ نہ ملا۔ کوئی چیز چکھنے کی بھی نوبت نہ آئی۔ قبرِ اطہر پر حاضر ہوا اور حضور اقدس صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم اور حضرات شیخین پر سلام عرض کرکے منبر شریف کے پیچھے جاکر سو گیا۔ میں نے خواب دیکھا حضور صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم تشریف فرما ہیں۔ دائیں جانب حضرت ابوبکر صدیق ؓ، بائیں جانب حضرت عمر فاروقؓ ہیں اور حضرت علی ؓ سامنے ہیں۔ حضرت علی ؓنے فرمایا دیکھ حضور اقدس صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم تشریف لائے ہیں۔ میں اٹھا تو آپ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم نے مجھے ایک روٹی مرحمت فرمائی۔ میں نے آدھی کھالی اور جب میری آنکھ کھلی تو آدھی روٹی میرے ہاتھ میں تھی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 170 تا 170
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔