حضرت سفینہ
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22251
ابنِ منکدر سے روایت ہے کہ حضرت سفینہ ؓجو رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کے غلام تھے ایک مرتبہ سرزمین ِ روم میں راستہ بھول گئے۔وہ راستہ تلاش کررہے تھے کہ دشمنان ِ اسلام نے انہیں گرفتار کرلیا۔
وہ قید سے فرار ہوگئے۔راستہ میں انہیں ایک شیر نظر آیا۔ انہوں نے اس شیر کو کنیت سے پکار کر کہا اے ابو الحارث ؓ! میں رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کا غلام ہوں اور میں راستہ بھول گیا ہوں۔ شیرنے یہ سن کر ان کے سامنے دم ہلائی۔اور ان کے برابر چلنے لگا۔اسے جب کوئی آواز سنائی دیتی تو فوراََ ادھر کا رخ کرلیتا اور کان کھڑے کر کے اِدھر اُدھر دیکھتا جب خطرے کا احساس ختم ہوجاتا تو پھر آپؓ کے ساتھ چلنے لگتا۔جب حضر ت سفینہؓ اسلامی لشکر میں پہنچ گئے تو شیر واپس لوٹ گیا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 142 تا 142
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔