حج اور تصوف
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22488
جب بیت اﷲ شریف کی تعمیر ہو گئی تو اﷲتعالیٰ کی طرف سے حکم ہوا :
اے ابرا ہیمؑ ! لوگوں میں حج کا اعلان کر دو۔ حضرت ابراہیم ؑ نے عرض کیا ’’ یا اﷲ! میری آواز کس طرح پہنچے گی یہاں ہم تین آدمیوں کے علاوہ کوئی نظر نہیں آتا‘‘ اﷲتعالیٰ نے فرمایا’’ اے ابراہیمؑ! آواز پہنچانا ہمارے ذمہ ہے‘‘ حضرت ابراہیم ؑ نے حج کا اعلان کر دیا۔ اس آواز کو آسمانوں اور زمین میں اور اس کے درمیان جتنی بھی مخلوق ہے سب نے سنا۔ حج کا یہی وہ اعلان ہے جس کے جواب میں حاجی حضرات حج کے دوران لبیک الھم لبیک کہتے ہیں۔
رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
’’جس شخص نے خواہ وہ پیدا ہو چکا تھا یا ابھی عالم ارواح میں تھا حضرت ابراہیم ؑ کی آواز سن کرلبیک کہا وہ حج ضرور کرتا ہے۔‘‘
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 157 تا 157
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔