جن مسلمانوں کی تعداد
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=21846
جنات کی دنیا میں اربوں کی تعداد میں مسلمان جنات ہیں۔ جس طرح مسلمان نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ ادا کرتا ہے اسی طرح جنات کی دنیا میں بھی مسلمان جنات خواتین و حضرات نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ کے فرائض پورے کرتے ہیں۔
کوئی شخص یہ اعتراض کرسکتا ہے کہ جنات نظر کیوں نہیں آتے تو ہم یہ سوال کرنے کی جرأت کرتے ہیں کہ انسان کو وائرس کیوں نظر نہیں آتا؟ بیکٹیریا کیوں نظر نہیں آتا؟ لیکن اگر کوئی Sensitive Device بنالی جائے تو اس سے بیکٹیریا یا وائرس کا ادراک ہوجاتا ہے۔ اسی طرح اگر انسان مفرد لہروں کا علم حاصل کرلے تو وہ جنات کو اور جنات کی دنیا کو دیکھ سکتا ہے۔
قرآنِ حکیم میں ارشادہے:
’’ کافر اور مشرک جنات جہنم کا ایندھن ہیں۔‘‘
(سورۂ جن آیت نمبر ۱۵)
’’متّقی لوگوں کے لئے جنت قریب کردی گئی ہے۔‘‘
(سورۂ جن آیت نمبر ۱۴)
رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے سورہ الرحمٰن صحابہ ؓ کے سامنے تلاوت فرمائی صحابہ کرام ؓ خاموش رہے تو آپؐ نے فرمایا کہ تم سے اچھا جواب جنات نے دیاتھا جب یہ آیتیں تلاوت کی تھیں۔
’’اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کے منکر ہو گے‘‘
(سورۂ رحمن آیت نمبر ۱۶)
تو وہ کہتے تھے کہ:
’’ اے ربّ تمام تعریفیں تیرے لئے ہیں ہم تیری کسی نعمت کی ناشکری نہیں کرتے۔‘‘
حوروں کے بارے قرآن حکیم میں ارشاد ہو تا ہے:
’’اور ان لوگوں سے پہلے ان پر نہ تو کسی آدمی نے تصرّف کیا ہو گااور نہ کسی جن نے۔‘‘
(سورۂ رحمن آیت نمبر ۵۶)
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 92 تا 93
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔