جنات کے بارہ طبقے
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=21929
جنات کے بارہ طبقے ہیں اور یہ وہ طبقے ہیں جو ہماری زمین پر آباد ہیں۔ ہر طبقے کے جنات الگ الگ پہچانے جاتے ہیں۔یہ ضروری نہیں ہے کہ کسی جگہ ایک ہی طبقہ آباد ہو۔کئی جگہیں ایسی ملتی ہیں جہاں جنات کے کئی طبقے آبادہیں۔ہر طبقے کی شکل و صورت میں فرق ہوتا ہے۔
بہر کیف بیان یہ کرنا تھا کہ کالے پہاڑ کی تلہٹی میں بھی کئی طبقوں کے جنات رہتے تھے۔ان کی عادات بھی مختلف ہیں اور شکل و صورت میں بھی نمایاں فرق ہے۔اب بھی وہ بستی وہاں موجود ہے جس طرح شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی ؒ کے زمانے میں آباد تھی۔
چنانچہ اکثر جنات تحفے تحائف لے کر اس غرض سے شاہ صاحب ؒ کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے کہ آپ ؒ ان کے بچوں کو مدرسے میں داخل کرلیں۔شاہ صاحب ؒ کی چند شرطیں تھیں اگر جنات کو وہ شرطیں منظور ہوتیں تو شاہ صاحب ؒ ان کے بچوں کو مدرسے میں داخل کرلیتے تھے اور اس طرح وہ بچے اسباق میں شریک ہوجاتے۔اسباق کے علاوہ ان بچوں کے سپرد دیگر خدمات بھی ہوتیں تھیں کہ وضو کے لئے لوٹے بھریں،سقاوے میں پانی کا انتظام کریں اور باقاعدہ نماز باجماعت پڑھیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 95 تا 96
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔