جسمانی رُخ ، روحانی رُخ
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=12617
رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم اور انبیائے کرام علیہم السلام کی تعلیمات ہمیں اس طرف متوجہ کرتی ہیں کہ ہر انسان دو رخوں سے مرکب ہے۔
انسان کا ایک رخ جسمانی رخ ہے اور دوسرا رخ روحانی جسم ہے۔ مادی جسم کی تعریف یہ ہے کہ اس میں ہر لمحہ ٹوٹ پھوٹ ہوتی رہتی ہے۔مٹی کا جسم فنا ہوکر مٹی میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ روحانی جسم اﷲ کا امر ہے۔ہر مادی وجود کی حرکت روحانی وجود کے تابع ہے۔مادی وجود روحانی وجود کے تابع ہوکر حرکت کرتا ہے۔روح اگر جسمانی وجود سے رشتہ منقطع کرلے تو مادی وجود میں کسی بھی طرح کی حرکت نہیں ہوتی۔کھانا پینا،چلناپھرنا،غم اورخوشی سے متاثر ہونا، شادی بیاہ اس ہی وقت ممکن ہے جب روح جسم کوسہارا دے۔دنیا ہزاروں سال سے موجود ہے ہزاروں سال کی تاریخ میں ایک بھی مثال نہیں ہے کہ کسی مردہ جسم نے کوئی ایجاد کی ہو یا مردہ اجسام سے کوئی اور انسانی عمل سرزد ہوا ہو۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 11 تا 11
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔