تصوّف اور مَکارِمِ اخلاق
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=20065
صوفی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کا نمونہ ہوتاہے اس کے اندر سیرتِ مطّہرہ کی جھلک نظر آتی ہے وہ غصہ نہیں کرتا عفو ودرگزر سے کام لیتاہے ۔ اسکے دل میں ہر چھوٹے بڑے کا احترام ہوتاہے ۔ دوسروں کے کام آتاہے، ایفائے عہد میں پُر عزم اور پختہ ہوتاہے ۔ہر اخلاقی برائی سے خودکو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتاہے اورہر اچھی بات پر دلجمعی سے عمل کرتاہے اور دوسروں کو عمل کرنے کی تلقین کرتاہے ۔کسی پر طعن وتشنیع نہیں کرتا اور نہ کسی کو بد دعا دیتاہے ۔ہرکس و ناکس کے ساتھ خوش ہوکر ملتا ہے۔ اخلاق ، مرّوت اس کی شناخت بن جاتی ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاارشادہے :
’’خوش اخلاقی اللہ تعالیٰ کاخُلقِ عظیم ہے ‘‘
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 43 تا 43
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔