تصوف کے اسباق
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=26284
تصوف میں جتنے اسباق اوراد،وظائف،اعمال و اشغال اور مشقیں کرائی جاتی ہیں ان سب کا منشاء یہ ہے کہ آدم کے لئے جنت کا حصول ممکن ہوجائے۔
اﷲتعالیٰ نے آدم کو تین علوم سکھائے ہیں۔
۱ ) خالق اور کائنات کا تعارف
۲ ) مخلوقات
۳ ) خود آگاہی
*اﷲتعالیٰ فرماتے ہیں کہ ہم نے ہر چیز جوڑے جوڑے بنائی ہے۔اس طرح ہر علم میں دو رخ ہیں اور تین علوم میں چھ رخ ہیں۔ان چھ رخوں یا چھ دائروں کو تصوف میں لطائف ستہ (SIX GENERATORS)کہتے ہیں۔
۱) نفس…… جنریٹر ۲) قلب…… جنریٹر
۳) روح ……جنریٹر ۴) سر……جنریٹر
۵) خفی ……جنریٹر ۶) اخفیٰ……ٰجنریٹر
* قلندر شعور
نفس اور قلب ․․․․․․․․․․․․․․․․روحِ حیوانی ہے۔
روح اور سر․․․․․․․․․․․․․․․․․․․روحِ انسانی ہے۔
خفی اور اخفیٰ․․․․․․․․․․․․․․․․․․روحِ اعظم ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 282 تا 283
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔