اﷲ جب پیار کرتا ہے
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22005
رسول صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم نے فر مایا اﷲتعالیٰ جب کسی بند ے سے پیا ر کرتا ہے تو جبر ائیل علیہ السلا م کو بلا کر اس سے کہتا ہے کہ میں فلاں شخص سے پیار کر تا ہوں تو بھی اس سے پیا ر کر۔
چنا نچہ جبرائیل ؑاس سے پیا ر کر تے ہیں پھر آسمانوں میں منا دی ہو جا تی ہے کہ فلا ں شخص سے اﷲ پیار کر تا ہے تم سب بھی اس سے محبت کر و۔ چنا نچہ تمام آسمان والے اس سے محبت کر تے ہیں پھر زمین پر اسے مقبول عام بنا دیا جا تا ہے۔
ایسے ہی جب اﷲتعالیٰ کسی شخص کو نا پسند کر تا ہے تو جبرائیل ؑ کو بلا کر فر ماتا ہے کہ میں فلاں شخص کو پسند نہیں کرتا چنا نچہ جبرائیل ؑ اسے پسند نہیں کر تے پھر آسمانوں میں منا دی کرا دی جا تی ہے کہ اﷲتعالیٰ فلاں شخص کو پسند نہیں کرتاپھر وہ سب فر شتے اسے ناپسند کر تے ہیں۔
اس کے بعد زمین پر مو جود مخلو ق بھی اسے نا پسند کر تی ہے اور وہ دنیا میں نا پسند یدہ شخص بن جاتا ہے۔
رسول صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم نے فر مایا ہر روز انسان جب صبح کے وقت اٹھتے ہیں تو دو فر شتے آسمان سے اتر تے ہیں ایک کہتا ہے یا اﷲ!اچھی جگہ خرچ کر نے والوں کو اور نعمتیں عطا کردے۔
دوسرا فر شتہ کہتا اے اﷲ دولت کو ذخیر ہ کر نے والوں کو ہلاک کر دے۔مقر ب فرشتے اﷲ کے حضور حا ضر رہتے ہیں وہ ہر اچھے آدمی کیلئے دعا کر تے ہیں اور معا شرے میں بگاڑ کرنے والے لو گوں پر لعنت کر تے ہیں۔
فر شتے اﷲ اور اسکے بندوں کے درمیان پیغام پہنچا نے کا کام بھی کر تے ہیں اور بندے جو کام کر تے ہیں اس کی رپو رٹ اﷲ تک پہنچا تے ہیں۔ یہ فرشتے دلوں میں نیک کا م کر نے کا خیال INSPIREکر تے ہیں ۔
جب یہ فر شتے انسانوں کی طرف متو جہ ہو تے ہیں تو طبیعت میں اچھے کام کر نے کے رحجا نات پیدا ہو تے ہیں۔فر شتے ٹکڑیوں کی شکل میں جمع ہو تے ہیں اورٹکڑیوں کی شکل میں اڑتے پھر تے ہیں۔ آپس میں گفتگو بھی کر تے ہیں۔فر شتوں کی ٹکڑیوں میں نیک انسانوں کی روحیں بھی شا مل ہو تی ہیں۔
اﷲتعالیٰ فر ما تے ہیں۔اے اطمینان والی روح تو راضی اور خو ش ہو کر اپنے رب کی طر ف متوجہ ہو پھر میرے بندوں میں داخل ہو جا اور میری بہشت میں داخل ہو جا۔
ملا ء اعلیٰ کا مقام وہ جگہ ہے جہاں اﷲتعالیٰ کا حکم نا زل ہوتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 116 تا 117
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔