اﷲتعالیٰ نے پکارا
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22506
’’اے ابراہیم!بے شک سچ کردیا تو نے اپنے خواب کو تحقیق اسی طرح ہم جزا دیتے ہیں۔ احسان کرنے والوں کو۔‘‘ (سورۂ الصٰفٰت آیت نمبر۱۰۴۔۱۰۵)
حج کے ارکان میں قربانی اور ہر سال بقرہ عید میں قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بے مثال قربانی اور ایثار کا مسلسل تواتر ہے۔جو اﷲتعالیٰ نے اہلِاستطاعت پر واجب کر دیا ہے۔
اس واقعہ کے کچھ عرصہ بعد حضرت جبرائیل ؑ حضرت ابراھیم ؑ کے پاس آئے اور کہا : اﷲتعالیٰ نے آپ پر سلام بھیجا ہے اور فرمایا ہے اس سر زمین پر اﷲ کا گھر تعمیر کرو تاکہ لوگ آئیں اور اپنے رب کے گھر کا طواف کریں۔آپ ؑ نے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل ؑ کے ساتھ مل کر خانہ کعبہ کی تعمیر کی۔ جس مقام پر شیطان نے آپ دونوں کو بہکانا چاہا تھا اور آپ دونوں نے اس پر کنکریاں ماری تھیں۔ حج کے رکن کی صورت میں آج بھی جاری ہے۔اﷲ کے ہر حکم میں بہت ساری حکمتیں چھپی ہوئی ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 158 تا 159
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔