ایک لا شعور
مکمل کتاب : قلندر شعور
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=8932
انبیاءؑ اور روحانی طاقت رکھنے والے انسانوں کے کتنے ہی واقعات اس کے شاہد ہیں کہ ساری کائنات میں ایک ہی لاشعور کار فرما ہے۔ اس کے ذریعے غَیب وشہود کی ہر لہر دوسری لہر کے معنی سمجھتی ہے، چاہے یہ دونوں لہریں کائنات کے دو کناروں پرواقع ہوں۔ غَیب و شہود کی فراست اور معنویت کائنات کی رگِ جان ہے۔ ہم اس رگِ جان میں، جو خود ہماری اپنی رگِ جان بھی ہے، تفکر اور توجّہ کرکے اپنے سیّارے اور دوسرے سیّاروں کے آثار و اَحوال کا انکشاف کر سکتے ہیں۔ انسانوں اور حیوانوں کے تصوّرات، جنّات اور فرشتوں کی حرکا ت و سکنات، نباتات و جمادات کی اندرونی تحریکا ت معلوم کر سکتے ہیں۔
مسلسل توجّہ دینے سے ذہن کائناتی لا شعور میں تحلیل ہو جاتا ہے اور ہمارے سراپا کا مصنوعی پرَت اَنا کی گرفت سے آزاد ہوکر ضرورت کے مطابق ہر چیز دیکھتا سمجھتا اور ذہن میں محفوظ کر دیتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 29 تا 30
قلندر شعور کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔