ایک خوبصورت روحانی تمثیل
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=21917
ابدالِ حق قلندر بابا اولیا ءؒ نے جنات کی دنیا سے متعلق حقائق و انکشاف پر ایک روئداد لکھی ہے:
*شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی ؒ کے مدرسے میں جس طرح انسانوں کے لڑکے پڑھتے تھے اسی طرح جنات کے لڑکے بھی تعلیم حاصل کرتے تھے۔یہ دوسری بات ہے کہ وہ تعداد میں بہت کم تھے۔شاہ صاحب ؒ کے مدرسے میں تعلیم پانے والے جنات کے لڑکوں کو سخت ہدایت تھی کہ وہ ہر گز کوئی ایسی حرکت نہ کریں جس سے انسانوں کے لڑکے خوفزدہ ہوں۔
ان میں زیادہ تعداد جنات کے ان لڑکوں کی تھی جو دہلی میں کالے پہاڑ کی تلہٹی میں آباد تھے۔جہاں اس وقت برف کا کارخانہ ہے یہ کالا پہاڑ اس سے تھوڑے فاصلے پر واقع ہے۔
اس طرف اس زمانے میں لوگوں کی آمد و رفت یا تو تھی ہی نہیں یا بہت کم تھی۔اکثر یہ ہوتا تھا کہ اگر کوئی بھولا بھٹکا مسافر ادھر جانکلتا تو شرارت پسند جنات کی حرکتوں سے خائف ہو کر پھر کبھی ادھر کا رخ نہ کرتا بلکہ دوسروں کو بھی ادھر جانے سے روک دیتا تھا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 94 تا 95
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔