ایک تخلیق سے ہزاروں تخلیقات
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=21236
اﷲ کی ایک تخلیق سے ہزاروں ذیلی تخلیقات کا مظاہرہ آدم زاد کی صلاحیتوں کا تصرف ہے اور یہ تصرف اس علم کے ذریعے ہوتا ہے جس کو اﷲتعالیٰ نے علم الاسماء کہا ہے۔علم الاسماء سے مراد یہ ہے کہ ایسا علم جو اﷲتعالیٰ نے انسان کو سکھایا ہے۔جب آدم اس علم کی گہرائی میں تفکر کرتا ہے تو تفکر کے نتیجے میں نئی نئی تخلیقات اور ایجادات ہمارے سامنے آتی رہتی ہیں۔
قرآن حکیم میں ارشاد ہے:
’’ ہم نے لوہا (دھات) نازل کیا اور اس کے اندر انسا ن کے لئے بےِشمارفائدے ہیں۔‘‘
(سورۂ حدید آیت نمبر ۲۵)
لاکھوں سا ل پر محیط گزرے ہوئے ادوارمیں ایجادا ت اور ترقی پر غور کیا جائے تو ہر ترقی میں کسی نہ کسی طرح دھات یا اﷲتعالیٰ کے پیدا کئے ہوئے وسائل کا عمل دخل ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 81 تا 82
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔