اللہ کی سنّت
مکمل کتاب : قلندر شعور
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=9016
قانون یہ ہے کہ انسان اپنی صلاحیّت کے ساتھ تن من دھن سے کسی چیز کی تلاش میں لگ جائے اور تلاش کو زندگی کا مقصد قرار دے لے تو وہ چیز اُسے حاصِل ہو جاتی ہے۔ یہ اللہ کی سنّت ہے… پہلے بھی جاری تھی… اب بھی جاری ہے… اور آئندہ بھی جاری رہے گی۔ اسی بات کو ہمارے بزرگوں نے دو الفا ظوں میں بیان کیا ہے…. ’’جوئِندہ یابَندہ‘‘….
بہت سے لوگوں نے زمین کے اندر مَوجود دھات یورینیم (Uranium) کی تلاش شروع کی۔ لوگوں نے اس کا مذاق اڑایا، لیکن وہ لگن کے ساتھ اس کام میں مصروف رہے اور ایک دن انہوں نے یورینیم کو پا لیا۔ یہ وہی دھات ہے جو ایٹم بم کی تیاری میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔
قرآن اور دیگر آسمانی صحائف میں اللہ نے حضرت سلیمانؑ کے واقعے میں صرف کہانی بیان نہیں کی کہ کہانیا ں سنا کر ہمیں مرعوب کرے۔ اللہ ہمیں کیا مرعوب کرے گا…! ہماری حیثیت اور حقیقت ہی کیا ہے…! اللہ کے علوم لامتناہی ہیں۔ اللہ کا منشاء یہ ہے کہ ہم لوگوں کو آگے بڑھتا دیکھ کر خود بھی قدم بڑھائیں۔ اس کہانی کا منشاء یہ ہے کہ ہم بھی ہدایت کی راہ اِختیار کریں۔ اللہ نے اس ضمن میں جنّات کا بھی تذکرہ کِیا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ جنّات انسانوں کے زیرِ اثر آسکتے ہیں۔ اگر لوگ اس علم کو آسمانی کتابوں میں تلاش کریں جو کو علمُ الکتاب کہا گیا ہے تویقیناًوہ علم اُنہیں مل جائے گا جوانسان کو نہ صرف جنّات پر بلکہ پوری کائنات پرفوقیت دیتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 45 تا 46
قلندر شعور کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔