اللہ کی تجلّی
مکمل کتاب : قلندر شعور
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=9317
پروجیکٹر پر ایک فلم لگی ہوئی ہے۔ پروجیکٹر کی فلم اس وقت تک اسکرین پر منعکس نہیں ہوتی جب تک کہ پروجیکٹر کو کوئی رَوشنی فِیڈ (Feed) نہ کرے۔
لوحِ محفوظ پر چلنے والی فلم کو جو رَوشنی متحرّک کرتی ہے، وہ اللہ کی تجلّی ہے۔ اللہ کی اس تجلّی کا عکس براہِ راست لطیفۂِ اَخفیٰ پر پڑتا ہے۔ اس کامطلب یہ ہوا کہ جب کوئی بندہ اپنے اندر مَوجود لطیفۂِ اَخفیٰ کو دیکھ لیتا ہے یا اپنے اندر مَوجود لطیفۂِ اَخفیٰ سے واقف ہو جاتا ہے تو دراصل وہ اللہ کی تجلّی کا مشاہدہ کر لیتا ہے۔ اس کے سامنے یہ بات آ جاتی ہے کہ:
کُن کہنے سے پہلے عالمِ مَوجودات کی کیا حیثیت تھی؟ اور
کُن کہنے کے بعد کائنات کی کیا حیثیت ہے؟
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 100 تا 101
قلندر شعور کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔